اسلام آباد کیپیٹل پولیس ہائی سکیورٹی زون میں قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ لاجز کی موثر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس ہائی سکیورٹی زون میں قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ لاجز کی موثر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

نظام عدل نیوز 
اسلام آباد کیپیٹل پولیس ہائی سکیورٹی زون میں قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ لاجز کی موثر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوان ہائی سکیورٹی زون میں دوران قومی اسمبلی اجلاس اور پارلیمنٹ لاجز میں موثر سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں،سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو ہدایات دی کہ قومی اسمبلی اورپارلیمنٹ لاجز کی حفاظت کویقینی بنایا جائے،تمام افسران و جوان امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے پوری تندہی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں،دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی نہ برتی جائے ،امن و امان کے دوران یا کسی بھی ناخوشگوار واقع رونما ہونے کی صورت میں ہر وقت تیار رہیں،موجودہ حالات کے پیش نظر اہم سرکاری عمارات اور دفاتر کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانا اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،اسلام آباد کپیٹل پولیس عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی کوعوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں ''پکار- ''15 یا"آئی سی ٹی ایپ "15-پر اطلاع کریں۔

Post a Comment

0 Comments