راولپنڈی عید الفطر کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے موثر سیکورٹی انتظامات

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی عید الفطر کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے موثر سیکورٹی انتظامات

نظام عدل نیوز 
راولپنڈی عید الفطر کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے موثر سیکورٹی انتظامات، عید الفطر کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے 2500 سے زائد افسران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،659مساجد،77 کھلے مقامات،76امام بارگاہوں پر سیکورٹی فرائض سر انجام دئیے جائیں گے،چاند رات پر شہر بھر میں سیکورٹی کے لیے 32 خصوصی پکٹس لگائی گئی ہے،جن پر450سے زائد افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے، عید کے دنوں میں ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے راولپنڈی پولیس اور ٹریفک پولیس کے 300سے زائد افسران ڈیوٹی پر مامور کیے گئے ہیں،شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 500سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی سرانجام دیں گے،پبلک مقامات، پارکس ہائے پر 250 سے زائد جبکہ اہم قبرستان پر 300کے قریب پولیس افسران تعینات کیے گئے ہیں، عید الفطر پر ضلعی پولیس کے ساتھ ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس، ڈولفن فورس اورمحافظ سکارڈ بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر تھانوں کی موبائلز اور موٹر سائیکل سکواڈ علاقہ میں خصوصی گشت کے فرائض سرانجام دیں گے،راولپنڈی پولیس عید الفطر کے موقعہ پر ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا،سی پی او سید خالدہمدانی،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی

Post a Comment

0 Comments