حالیہ بارشوں کے باعث قبل از وقت ڈینگی پھیلنے کے خطرے کے پیش نظرہائی رسک یونین کونسلوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے ،حسن وقار چیمہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

حالیہ بارشوں کے باعث قبل از وقت ڈینگی پھیلنے کے خطرے کے پیش نظرہائی رسک یونین کونسلوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے ،حسن وقار چیمہ

حالیہ بارشوں کے باعث قبل از وقت ڈینگی پھیلنے کے خطرے کے پیش نظرہائی رسک یونین کونسلوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے ،حسن وقار چیمہ 

30اپریل2024
راولپنڈی(نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی )ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار  چیمہ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث قبل از وقت ڈینگی پھیلنے کے خطرے کے پیش نظرہائی رسک یونین کونسلوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے جس کے لئے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرولینس بلا تعطل جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس میں کیا اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی قمر الاسلام، ملک ابرار،اراکین صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈووکیٹ، نعیم اعجاز، عمران الیاس نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے باعث قبل از وقت ڈینگی پھیلنے کا خطرہ ہے موجودہ سال کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے4 کیس رپورٹ ہوئے لیکن ڈینگی مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں اس وقت راولپنڈی کے ہسپتالوں میں کوئی بھی ڈینگی کا مریض نہیں ہے تاہم اس مقصد کے لئے ہائی رسک یونین کونسلوں کو آڈنٹی فائی کیا گیا ہے اوران ڈور اور آؤٹ ڈور سرولینس بلا تعطل جاری ہے رکن قومی اسمبلی قمر اسلام نے کہا کہ ڈینگی کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے بینرز، پوسٹرز اور سیمنارز کا انعقاد کیا جائے تحصیل کی سطح پر ٹرک میٹنگ کا انعقاد ممبر صوبائی اسمبلی کی سربراہی میں یقینی بنایا جائے پہلے ان ایریاز کو فوکس کیا جائے جن میں ڈینگی کا بریک آؤٹ آتا ہے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت ڈینگی کے حوالے سے کوئی بھی ایکٹیویٹی کرنے سے پہلے ممبر کو لوپ میں لیں اس موقع پر دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف مل جل کر کام کرنا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments