راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائی

30اپریل2024
راولپنڈی (نظام عدل نیوز )راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائی میں 7ملزمان گرفتارکر کے اڑھائی کلو سے زائد چرس اور325لیٹرشراب برآمد کر لی تھانہ پیرودھائی پولیس نے توصیف سے 1کلو100گرام چرس،تھانہ جاتلی پولیس نے محمد شبیر سے 1کلو100گرام چرس،تھانہ گوجرخان پولیس نے شکیل سے 300لیٹرشراب،تھانہ وارث خان پولیس نے شہزاد سے 10لیٹرشراب، کامران سے5لیٹرشراب،تھانہ صدربیرونی پولیس نے تخلیل شاہ سے10لیٹرشراب،علی عباس سے 560گرام چرس برآمد کرلی دوسری جانب راولپنڈی  ایس ڈی پی او وارث خان ملک رفاقت حسین نے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں مری روڈ پر نامعلوم کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل عاصم کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیاایس ڈی پی اونے کانسٹیبل عاصم کے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں انہوں نے کہاکہ شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، شہریوں کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کا مقابلہ کرنے والے شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں جبکہ تھانہ صدربیرونی پولیس نے نقب زنی کی واردات میں مطلوب ملزم گرفتارکر کے 2لاکھ 30ہزار روپے کی مسروقہ رقم، بیٹری اور15کلو ڈرائی فروٹ برآمدکر لیا پولیس نے نقب زنی کی واردات میں مطلوب راحت اللہ کو گرفتارکرکے مسروقہ رقم2لاکھ 30ہزار روپے، بیٹری اور15کلو ڈرائی فروٹ برآمد کر لیاپولیس کے مطابق ملزم نے ڈرائی فروٹ کی دکان کی دیوار توڑ کر رقم اورڈرائی فروٹ چوری کیاتھااسی طرح راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان پولیس نے خود کو فوڈ انسپکٹر ظاہر کرکے دکانداروں کو لوٹنے والا نوسرباز گرفتارکر لیا پولیس نے خود کو فوڈ انسپکٹر ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والاانعام نامی نوسربازکو گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق ملزم خود کو فوڈ انسپکٹر ظاہر کرکے دکانداروں سے رقم بٹورتا تھا۔
۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments