دیہی مرکز کی اپ گریڈیشن کی رپورٹ آئندہ اجلاس سے قبل جمع کروائی جائے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

دیہی مرکز کی اپ گریڈیشن کی رپورٹ آئندہ اجلاس سے قبل جمع کروائی جائے

29اپریل2024
راولپنڈی (نظام عدل نیوز )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نبیل ریاض سندھو نے کہاہے کہ دیہی مرکز کی اپ گریڈیشن کی رپورٹ آئندہ اجلاس سے قبل جمع کروائی جائے ضلع بھر میں تمام ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں موجود سرکاری زمین کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اسسٹنٹ کمشنرز کو ایس ایم بی آر کی طرف سے دی جانے والی ہدایت پر بریفنگ میں کیاانہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کھیوٹ 94 فیصد مکمل طور پر فعال ہیں 6 فیصد بلاک کھیوٹ ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں ڈیجیٹل خسرہ گرداوری 100 فیصد مکمل کر لی گئی ہیں ضلع راولپنڈی میں ٹوٹل موضعات کی تعداد 1056 ہیں جن میں سے 898 کمپیوٹرائزڈ اور 158 موضعات مینول ہیں مینول موضعات کو کمپیوٹرائزڈ پر کام کو جلد مکمل کیا جائے انہوں نے کہاکہ ہفتے کے روز ہونے والے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی طرف سے دی جانے والی ہدایت پر عملدرآمد 100 فیصد یقینی بنایا جائے گا دوسری جانب راولپنڈی میں  الخدمت  فاؤنڈیشن کے تحت اکیڈمک اسکالر شپ آزاد کشمیر کے زیر اہتمام سالانہ کنونشن کا انعقاد کیا گیاالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل سیدوقاص جعفری،یونیورسٹی آف آزاد کشمیر کے ڈین اور ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹرعبدالروؤف، الخدمت ایجوکیشن پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر جبران بلوچ،الخدمت آزاد کشمیرریجن کے صدر کرنل (ر)ظفرعباسی اور الخدمت  فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صدر حامداطہرملک سمیت شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی کنونشن میں الخدمت اکیڈمک اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو سرٹیفکیٹ اور نمایاں پوزیشن ہولڈزطلبا کو شیلڈزدی گئیں سید وقاص جعفری نے کنونشن سے خطاب میں کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن، پاکستان سمیت آزادکشمیراور گلگت بلتستان میں ذہین اورباہمت طلبہ وطالبات کو ہائرایجوکیشن  کے مواقع فراہم کر رہی ہے ا ب تک ملک بھر میں 5ہزار 269طلباء کو 43 کروڑ 60 لاکھ  روپے کے اسکالرشپ فراہم کئے جا چکے ہیں اور الخدمت اکیڈمک اسکالر شپ حاصل کرنے والے ڈاکٹرز،انجینئرز،ایسوسی ایٹ انجینئرز،گریجویٹ اسکالر تعلیم کے حصول کے بعد عملی زندگی میں اپنے خاندانوں کی کفالت اورپاکستان کی خدمت کررہے ہیں کرنل (ر) ظفرعباسی نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن، آزادکشمیرمیں 100طلبہ وطالبات کواسکالرشپ فراہم کررہی ہے سالانہ کنونشن میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے طلباو طالبات کو فلسطینی رومال بھی پہنائے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments