صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں تمام تدریسی عملے کی عارضی ڈیوٹیاں منسوخ کر دی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں تمام تدریسی عملے کی عارضی ڈیوٹیاں منسوخ کر دی

28مارچ2024
راولپنڈی نظام عدل نیوز 
صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں تمام تدریسی عملے کی عارضی ڈیوٹیاں منسوخ کر دی ہیں اس مقصد کے لئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے کی تمام ضلعی تعلیمی اتھارٹیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کو تحریری احکامات جاری کر دیئے ہیں ڈائریکٹر مانیٹرنگ پنجاب ملک غلام فرید کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نمبرDD.(M)/Misc./1.1/2024کے تحت تمام اضلاع کے چی ای اوز کو ہدائیت کی گئی ہے وہ اپنے اضلاع میں تدریسی عملے کی عارضی ڈیوٹیاں دوری طور پر منوخ کریں یا واپس لیں اس حوالے سے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ اپنے سکولوں میں ایسے تمام اساتذہ سے چارج اور ڈیوٹیاں واپس لیں حکومتی احکامات پر فوری عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ سربراہان کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی 
۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments