بدترین دھاندلی کے نتیجے میں بدعنوان ٹولہ ایک بارپھروفاق اور پنجاب پرمسلط کردیا گیا، عوام کے ووٹ کی تذلیل کرکے مافیاز کو مسلط کرناحب الوطنی نہیں،حکمرانوں کا ذاتی مفادات،اپنی تجوریاں بھرنے اور خاندانوں کو نوازنے کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں

Breaking News

6/recent/ticker-posts

بدترین دھاندلی کے نتیجے میں بدعنوان ٹولہ ایک بارپھروفاق اور پنجاب پرمسلط کردیا گیا، عوام کے ووٹ کی تذلیل کرکے مافیاز کو مسلط کرناحب الوطنی نہیں،حکمرانوں کا ذاتی مفادات،اپنی تجوریاں بھرنے اور خاندانوں کو نوازنے کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں

28مارچ2024
نظام عدل نیوز 

راولپنڈی 
امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ بدترین دھاندلی کے نتیجے میں بدعنوان ٹولہ ایک بارپھروفاق اور پنجاب پرمسلط کردیا گیا، عوام کے ووٹ کی تذلیل کرکے مافیاز کو مسلط کرناحب الوطنی نہیں،حکمرانوں کا ذاتی مفادات،اپنی تجوریاں بھرنے اور خاندانوں کو نوازنے کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں عوام مسائل اور ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں اورحکمرانوں کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں حکمران جماعتوں نے الیکشن مہم میں بلندوبانگ دعوے کئے اب آئی ایم ایف کے اشاروں پرمداری کے بندربنے ہیں،بجلی،گیس،پیٹرول سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان تک پہنچانے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں کرپشن کے خاتمے اوردیانتدارحکمرانوں کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں،جماعت اسلامی مظلوم عوام کے ساتھ مل کر کرپٹ مافیاز سے نجات کی جنگ جاری رکھے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقدہ صوبائی مجلس شوری کے اجلاس میں کیااجلاس میں منصوبہ عمل 2024-25سمیت دیگرامورکی منظوری دی گئی غزہ کے مظلوم فلسطینی مسلمان سے اظہاریکجہتی او رحمایت کے عز م،پاکستان او رپنجاب کی سیاسی صورتحال سمیت الیکشن میں بدترین دھاندلی کے ذریعہ مافیاز کو عوام پر مسلط کرنے کے خلاف قراردادیں منظورکی گئیں اس موقع پر صوبائی سیکریٹری جنرل اقبال خان،نائب امرائے صوبہ حافظ تنویراحمد،قاضی محمدجمیل ودیگرصوبائی ذمہ داران اور صوبے بھرسے اراکین شوری نے شرکت کی ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ غزہ میں فلسطینی  مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے، بچوں اور خواتین سمیت نہتے شہریو ں کو شہید کیاجارہا ہے، مساجد،ہسپتالوں اور ایمبولینسوں پر آگ اوربارود کی بارش برسائی جارہی ہے،ان مظلوموں کے حق میں بات کرنا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جرم بنادیا گیا،بے حس اور بے حمیت حکمران امریکہ او راسرائیل سے خوفزدہ ہوکرعالمی طاغوت کے اشاروں پر غزہ کے حق میں احتجاج کرنے والوں پرمقدمات قائم کررہے ہیں۔ ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ صوبوں میں الگ جماعتوں کی حکومتیں ہیں لیکن آئی ایم ایف کی غلامی پرسب اکٹھے ہیں سودی نظام کی وجہ سے برکت ختم ہوچکی معاشی تباہی کی وجہ سے عوام بھوک سے مررہے ہیں،نیم مردہ عوام پر نااہل حکمران مزید ٹیکس لگارہے ہیں،جماعت اسلامی اقتدارکی خواہش نہیں رکھتی ہماری جدوجہد عام آدمی کے حالات بدلنا او راسلامی ریاست میں آئین پاکستان کواس کی حقیقی روح کے مطابق نافذکرنا ہے جس دن آئین کا نفاذ ہوگیا نظام مصطفے ﷺکے قیام میں تمام رکاوٹیں ختم ہوجائیں گے اور ملک میں خوشحالی آجائے گی۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اہل فلسطین و کشمیر کا مقدمہ پوری جرأت سے لڑ رہی ہے، جمعۃ الوداع 25رمضان المبارک کوپنجاب سمیت پاکستان بھرمیں غزہ القدس ریلیوں کے ذریعے غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہاریکجہتی اور حمایت کا عزم کیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments