راولپنڈی پولیس نے2الگ الگ کاروائیوں میں ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب 5ملزمان گرفتار کر کے چھینی گئی مہران کار، 6موٹرسائیکل، 12ہزار روپے کی مسروقہ رقم، چوری شدہ ایئرکنڈیشنڈاور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیا تھانہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی پولیس نے2الگ الگ کاروائیوں میں ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب 5ملزمان گرفتار کر کے چھینی گئی مہران کار، 6موٹرسائیکل، 12ہزار روپے کی مسروقہ رقم، چوری شدہ ایئرکنڈیشنڈاور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیا تھانہ

28مارچ2024
نظام عدل نیوز 
راولپنڈی پولیس نے2الگ الگ کاروائیوں میں ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب 5ملزمان گرفتار کر کے چھینی گئی مہران کار، 6موٹرسائیکل، 12ہزار روپے کی مسروقہ رقم، چوری شدہ ایئرکنڈیشنڈاور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیا تھانہ مورگاہ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب بلال،زوہیب اور زاہدکو گرفتار کر کے چھینی گئی مہران کار، 6 موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیاپولیس کے مطابق ملزمان سنیچنگ اور چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں جنہیں شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کر دیا گیاادھر تھانہ ٹیکسلا پولیس نے نقب زنی کی واردات میں مطلوب وارث اور بہادر علیکو گرفتار کر کے مسروقہ رقم 12ہزار روپے اور چوری شدہ اے سی برآمدکر لیادوسری جانب 
راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 14ملزمان گرفتارکر کے ساڑھے 4کلو سے زائد چرس اور اسلحہ و ایمونیشن برآمدکر لیا تھانہ نیوٹاؤ ن پولیس نے شیراز سے1کلو360گرام چرس، عبدالحبیب سے 680گرام چرس،تھانہ سٹی پولیس نے انور سے 220گرام چرس، علی شہزاد سے 210گرام چرس،تھانہ رتہ امرال پولیس نے نصراللہ سے 550گرام چرس، تھانہ صادق آباد پولیس نے اسد خان سے 240گرام چرس، عامر سے 260گرام چرس،تھانہ چکری پولیس نے محمد ظریف سے 520گرام چرس،تھانہ کہوٹہ پولیس نے نعمان سے 510گرام چرس،تھانہ بنی پولیس نے شاہد سے 1پستول 30بور،طلحہ سے1پستول 30بور،ذیشان سے 1پستول 30بور،تھانہ ریس کورس پولیس نے ہمایوں سے 1پستول 30بور،تھانہ صدرواہ پولیس نے خالد سے 1پستول 30بور برآمد کرلیاجبکہ راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا پولیس نے تاش پر جوا کھیلنے کے الزام میں 4مبینہ قمار بازگرفتارکر کے داؤ پر لگے23ہزار 660روپے،6 موبائل فون اورتاش کے پتے برآمدکر لئے پولیس نے تاش پر جوا کھیلنے والے مظہر، محمد عباس، قمر شہزاد اورارشد محمودکو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 23ہزار 660روپے،6موبائل فون اورتاش کے پتے برآمد کر لئےاسی طرح اگر دیکھا جائے تو 
راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب2 اشتہاری گرفتارکر لئے پولیس نے خنجر کے وار کرکے شہری کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری روبن اورچیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری محسن رضا کو گرفتار کرلیامذکورہ دونوں اشتہاری گزشتہ سالوں سے صادق آباد پولیس کو مطلوب تھے۔

Post a Comment

0 Comments