کلہاڑیوں کے وار کرکے بھانجے کو قتل اوربہن کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر2بار موت کی سزاسنا دی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کلہاڑیوں کے وار کرکے بھانجے کو قتل اوربہن کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر2بار موت کی سزاسنا دی

28مارچ2024
راولپنڈی نظام عدل نیوز 
 راولپنڈی کی سیشن عدالت نے کلہاڑیوں کے وار کرکے بھانجے کو قتل اوربہن کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر2بار موت کی سزاسنا دی عدالت نے مقتول کے ورثا کو10لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے تھانہ گوجرخان پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں گزشتہ سال قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت عاقب حسین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزم پر الزام تھا کہ اس نے تلخ کلامی پرکلہاڑی کے وار کرکے بھانجے صائم شفیق کو قتل جبکہ بہن نگہت بی بی کو زخمی کر دیا تھاگزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو 2بار سزائے موت کا حکم دیا ہے جبکہمتاثرہ فریق کو 10لاکھ روپے بطورہرجانے بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments