پاکستان کا آئین کسی بھی قسم کے صنفی امتیاز کی نفی کر تا ہے۔ وفاقی محتسب

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پاکستان کا آئین کسی بھی قسم کے صنفی امتیاز کی نفی کر تا ہے۔ وفاقی محتسب

اسلام آباد
27مارچ 2025
نظام عدل نیوز 

پاکستان کا آئین کسی بھی قسم کے صنفی امتیاز کی نفی کر تا ہے۔ وفاقی محتسب   
کام کی جگہ پر خوا تین کو ہرا ساں کرنے کے با رے میں ویبینار سے وفاقی محتسب کا خطاب
       اسلا م آ باد(    )وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ پا رلیمنٹ نے آئین پر عملد رآمد کر تے ہو ئے 2010 ء میں خوا تین کو کام کی جگہ پر ہراساں کر نے کے خلاف ایکٹ منظور کیا جس میں مردوں اور عو رتوں کو کسی خوف و خطر کے بغیر ذریعہ معا ش اختیار کر نے کے مسا وی موا قع دئیے گئے ہیں۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی، ایشین امبڈسمین ایسو سی ایشین(اے او اے)کے زیر اہتمام  ”کا م کی جگہ خوا تین کو ہرا سانی سے تحفظ“کے مو ضو ع پر ایک ویبینار سے خطاب کر رہے تھے۔ ویبینار میں اے او اے، او آئی سی امبڈ سمین ایسو سی ایشین(او آ ئی سی او اے) اور فورم آف پا کستان امبڈسمین(ایف پی او) کے ممبران کے علاوہ انسا نی حقوق پر کام کر نے والے اداروں کے74 نما ئند گان نے آن لا ئن شر کت کی۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی جو کہ47 رکنی اے او اے کے صدر بھی ہیں، نے ویبینار سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان کا آ ئین قو می زند گی کے تمام شعبوں میں مسا وات اور ؑعزت وقار کو بر قرار رکھتے ہو ئے کسی بھی قسم کے صنفی امتیاز کی نفی کر تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2010 ء میں خواتین کی ہرا سانی کے قا نون کے نفاذ کے بعد 2020 ء اور 2022 ء میں پارلیمنٹ نے دو مز ید ایکٹ منظور کئے جن میں مردوں، عورتوں اور ٹرا نسجنڈرز کے دا ئر ہ کار کی وضا حت کر تے ہو ئے ان کو ایک جیسے حقوق دئیے گئے اور خوا تین کو پرا پر ٹی کے حقوق دینے کو بھی قا نونی دائر ے میں لا یا گیا۔ وفاقی محتسب نے کہا ہے کہ یہ ویبینار کسی  صنفی تخصیص کے بغیر سب کو برا بر حقوق دینے میں پا کستان کے بہتر ین تجر بات کے تبا دلے میں معا ون ثا بت ہو گا۔ ویبینار میں وفاقی محتسب برا ئے انسداد                 ہرا سیتFOSPAH فو زیہ وقار نے2011 ء سے قا ئم اپنے ادارے کے با رے میں ایک تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ FOSPAH کسی امتیاز کے بغیر، آئین میں دئیے گئے خوا تین کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا امتیاز ہے کہ یہاں ایک ایسا ادارہ موجود ہے جو 49 فیصد آ با دی کو ان کے حقوق دلا نے اور خوا تین کو با اختیار بنانے کے لئے ان کی مدد کے لئے ہمہ وقت سر گرم ہے۔خوا تین کے عا لمی دن کے پس منظر میں اس ویبینار کی اہمیت اس لئے بھی دو چند ہو جا تی ہے کہ خوا تین کو با اختیار اور ان کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے بے شمار چیلنجز در پیش ہیں۔ویبینار میں چین، تھا ئی لینڈ، جا پان،     آذر با ئیجان، ایران، کو ریا، تر کی، پا کستان اور انڈ ونیشیا میں اے او اے کے ممبران سمیت 74 مند وبین نے آن لائن شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments