معاشی ماہرین نے اپنے پاس ڈالر رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر دے دی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

معاشی ماہرین نے اپنے پاس ڈالر رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر دے دی


 

نظام عدل نیوز 


کراچی 
معاشی ماہرین نے آئندہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں ناقابل یقین کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے ڈالر رکھنے والوں کو خبردار کردیا۔سماکے مطابق مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں ایکس چینج کمپنیوں کی ایسوسی ایشن (ای سی اے پی) کے چیئرمین ملک بوستان نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں، بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد اور سمگلرز کیخلاف کارروائی کے بعد ملکی ترسیلات زر میں 10 سے20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ملک بوستان نے کہا کہ کریک ڈاﺅن سے قبل ایکس چینج کمپنیوں کو روزانہ 5 ملین ڈالرز ملتے تھے لیکن اب انہیں 15 ملین ڈالرز مل رہے ہیں یعنی اس میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کے ریٹس میں نمایاں کمی آئی ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں، بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد اور سمگلرز کیخلاف حالیہ کارروائی کے نتیجے میں بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد اور بینکوں کے درمیان گٹھ جوڑ بے نقاب ہوا ہے۔
ملک بوستان کا مزید کہنا تھا کہ ڈالرزکی بڑی تعداد مختلف بینکوں کے لاکرز میں رکھی گئی تھی اور بینکوں کا عملہ بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کے ساتھ مل کر یہ ڈالرز حوالہ اور ہ±نڈی میں استعمال کرتے تھے، اگر کارروائی جاری رہی تو ڈالر 250 روپے سے نیچے آجائے گا۔

Post a Comment

0 Comments