اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری



نظام عدل نیوز 
16فروری 2024
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری۔
 گزشتہ 24گھنٹوں کے دورا ن تین پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت 15جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا گیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 
مال مسروقہ ، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن تین پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت 15جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی عمل لائی،تھا نہ سیکرٹریٹ پولیس نے چوری میں ملوث دو ملزمان صالح خان اور خان محمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کرلیا، تھا نہ شالیمار پولیس نے دو ملزمان سردار خان اور احسن علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نائن ایم ایم پستو ل اور 106گرام آئس برآمد کر لی ، تھانہ سمبل پولیس نے غیر قانونی طور گیس سلنڈر بھرنے پر ملزم بلال کو گرفتار کر لیا ،تھانہ سبزی منڈی پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم جابر علی کو گرفتار کر لیا ، تھانہ کھنہ پولیس نے ملزم سراج کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 610گرام ہیروئن برآمد کر لی،جبکہ غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے پر ملزم محمد اکرم کو گرفتار کرلیا ، تھانہ کورال پولیس نے ملزم ریاست حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 560گرام چرس برآمد کرلی جبکہ غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے پر ملزم بنارس کو گرفتار کر لیا ، تھانہ سہالہ پولیس نے غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے پر ملزم خلیل احمد کو گرفتار کر لیا ، تھانہ ہمک پولیس نے ملزم لطیف کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 718گرام ہیروئن برآمد کرلی ، تھانہ پھلگراں پولیس نے ملزم جمیل زادہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کر لیا ، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میںمقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران تین پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناو¿نے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ''پکار''15-یا "آئی سی ٹی "15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔

Post a Comment

0 Comments