اسلام آباد 28فروری 2024
نظام عدل نیوز
سید ظاہر حسین کاظمی
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے نیوٹریشن انٹرنیشنل ، آزاد جموں کشمیر فوڈ اتھارٹی اور آئل مل مالکان کے لیے آئل فورٹیفیکیشن کے حوالے سے ٹریننگ کا انعقاد،
ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اس ٹریننگ میں آئل اور گھی میں وٹامن اے اور ڈی شامل کرنے اور اس کی افادیت پر تفصیلی گفتگو کی گئی نیوٹریشن انٹرنیشنل کی جانب سے اسلام فوڈ اتھارٹی کی ورکنگ کپیسٹی کو بڑھانے کے لیے ایک icheck chroma ایکویپمنٹ بھی دیا گیا،ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے نیوٹریشن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر زمیر صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیمز دن رات صحت مند اور صاف خوراک کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ایم این اے اسلام آباد نے اس موقع پر نیوٹریشن انٹرنیشنل اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہا
0 Comments