اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری

نظام عدل نیوز اسلام آباد 
تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن چار پیشہ ور بھکاریوں سمیت 10 جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی عمل لائی،تھا نہ بنی گالہ پولیس نے ملزم محمد خضر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل تیس بور برآمدکرلیا، تھا نہ پھلگراں پولیس نے ملزم محمد ارشد کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 260گر ام ہیر وئن برآمد کرلی،جبکہ چوری کی واردات میں ملوث ملزم نزاکت کو گرفتار کرکے چار لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ، تھا نہ نون پولیس نے ملزم جمیل عباس کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد رائفل معہ ایمو یشن برآمد کرلیا، تھا نہ شہزاد ٹاو¿ن پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم ساجد کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل اور ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ پیشہ ور بھکاریوں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران چار پیشہ ور بھکاریوں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناو¿نے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ''پکار''15یا "آئی سی ٹی "15ایپ پرفوری اطلاع دیں۔

Post a Comment

0 Comments