لین کی خلاف ورزی کرنیوالی بڑی گاڑیوں و موٹر سائیکلوں اوربغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنانے کا فیصلہ،زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری،

Breaking News

6/recent/ticker-posts

لین کی خلاف ورزی کرنیوالی بڑی گاڑیوں و موٹر سائیکلوں اوربغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنانے کا فیصلہ،زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری،

نظام عدل نیوز اسلام آباد  
 لین کی خلاف ورزی کرنیوالی بڑی گاڑیوں و موٹر سائیکلوں اوربغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنانے کا فیصلہ،زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری،ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنیوالے عناصرسے سختی سے نمٹا جائے،قانون کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے شہر میں مربوط ٹریفک کے نظام کی بحالی اولین ترجیحات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کے خصوصی ہدایات کی روشنی میںاسلام آباد کو حادثات سے محفوظ رکھنے اور روڈ پر نظم و ضبط کو قائم کرنے، ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے،اس ضمن میں تمام زونل ڈی ایس پیزکوخصوصی طور پر لین کی خلاف ورزی کرنیوالی بڑی گاڑیوں،بغیر ہیلمٹ اور لین کی خلاف ورزی کرنیوالے موٹر سائیکل سواروں سمیت دیگرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کومزید سخت اورمو¿ثر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں ،اس سلسلے میںا سلام آبادکیپیٹل پولیس کی جانب سے خصوصی دستے بھی تشکیل دیے گئے ہیں جو کہ شہر میں مختلف مقامات پر کارروائی عمل میںلارہے ہیں،جبکہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس آگاہی ونگ مختلف شاہراﺅں اور شہر کے اہم مقامات پر شہریوں کو روڈ سیفٹی قوانین کے متعلق خصوصی آگاہی فراہم کررہے ہیں، ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں،موٹر سائیکل سواروں اور دیگر عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگا، قانون کی پاسداری کوہر ممکن یقینی بنانا اور شہر میں مربوط ٹریفک نظام کی بحالی اولین ترجیحات ہیں،شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تاکہ شہر کو حادثات سے پاک رکھا جاسکے۔

Post a Comment

0 Comments