سمجھ نہیں آ رہی آر اوز نے چھوٹی چھوٹی باتوں پر کاغذات کیوں مسترد کردئیے ،عدالت

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سمجھ نہیں آ رہی آر اوز نے چھوٹی چھوٹی باتوں پر کاغذات کیوں مسترد کردئیے ،عدالت

سمجھ نہیں آ رہی آر اوز نے چھوٹی چھوٹی باتوں پر کاغذات کیوں مسترد کردئیے ،عدالت


03جنوری2024
راولپنڈی (نظام عدل نیوز ) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبد العزیز پر مشتمل خصوصی الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89اور90(میانوالی)کے ریٹرننگ افسران کے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے ترجمان عمیر نیازی ایڈووکیٹ کا کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ '' سمجھ نہیں آ رہی آر اوز نے چھوٹی چھوٹی باتوں پر کاغذات کیوں مسترد کئے؟ '' عمیر نیازی نے حلقہ89اور90 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف ہائی کورٹ راولپنڈی کے الیکشن ٹریبونل میں اپیلیں دائر کی تھیں بیرسٹر لامیہ نیازی اورملک جواد اصغر ایڈووکیٹ کے ذریعے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف دائر اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ درخواست گزار کے کاغذات نامزدگی صرف اس بنا پر مسترد کئے گئے کہ درخواست گزار نے اپنا ملکیتی ایک پستول اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا درخواست گزار کے وکلا کا موقف تھا کہ اس حوالے سے نہ صرف متعلقہ آر او کو پستول کا لائسنسن بھی پیش کر دیا گیا تھا بلکہ طاہر کردہ اثاثوں میں یہ پستول بآسانی ایڈجسٹ کیا جا سکتا تھاتاہم عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد متعلقہ آر اوز کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست گزار کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے دریں اثنا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89سے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل بھی ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے الیکشن ٹریبونل میں دائر کر دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments