گزشتہ تین ماہ میں "آئی سی ٹی "15-ایپ پر دو ہزار سے زائد کیسز کا اندراج ہوا،

Breaking News

6/recent/ticker-posts

گزشتہ تین ماہ میں "آئی سی ٹی "15-ایپ پر دو ہزار سے زائد کیسز کا اندراج ہوا،

نظام عدل نیوز 
اسلام آباد کیپیٹل پولیس "آئی سی ٹی "15-ایپ وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کوکسی بھی ایمرجنسی میں فوری مدد فراہم کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہو رہی ہے،گزشتہ تین ماہ میں "آئی سی ٹی "15-ایپ پر دو ہزار سے زائد کیسز کا اندراج ہوا،"آئی سی ٹی "15- ایپ کی مدد سے شہری کسی بھی غیرقانونی عمل، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں اور جرائم پیشہ عناصر کے متعلق پولیس کو اطلاع دے سکتے ہیں، شہری پولیس کو کسی بھی حادثہ یا وقوعہ کی تصاویر ،ویڈیویا آڈیو میسج بھیج کر فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس "آئی سی ٹی "15-ایپ کا اجراءکیا گیا،یہ ایپ وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کو کسی بھی ایمرجنسی میں فوری مدد فراہم کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہورہی ہے،گزشتہ تین ماہ میں "آئی سی ٹی "15-ایپ پر 02ہزار 158کیسز کا اندراج ہوا،جن میں پولیس کے متعلقہ 43کیسز تھے،جو کہ بالترتیب ماہ اکتوبر میں 23، نومبر میں 15اور دسمبر میں 5 0تھے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ان کیسز کو میرٹ اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الفور حل کیا، شہری اسلام آباد کیپیٹل پولیس کو اس موبائل ایپ کی مدد سے کسی بھی غیر قانونی عمل کی نشاہدہی کر سکتے ہیں، وفاقی دارلحکومت میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور جرائم پیشہ عناصر اور کسی بھی حادثے یا وقوعہ کی بذریعہ آڈیو میسج ،ویڈیو یا تصاویر پولیس کو اطلاع دے سکتے ہیں، شہری اس ایپ کی مدد سے پولیس کے متعلق بھی اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں،"آئی سی ٹی "15-ایپ پر اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کم سے کم وقت میں آپ کی مدد کے لئے پہنچ سکے گی،"آئی سی ٹی"15- ایپ وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی مدد کے لئے معاون ثابت ہو ئی ہے، شہریوں کی مدد سے ہی پولیس جرائم کا قلع قمع کر سکتی ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے اور کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments