اینٹی نارکوٹکس فورس میں زیر تربیت افسران اور فیکلٹی ممبران کے وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اینٹی نارکوٹکس فورس میں زیر تربیت افسران اور فیکلٹی ممبران کے وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ

 
 اینٹی نارکوٹکس فورس میں زیر تربیت افسران اور فیکلٹی ممبران کے وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ،
نظام عدل نیوز /سی پی او سیف سٹی/ٹریفک کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی سیف سٹی نے وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کامکمل دورہ کروایا، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، ڈیٹا ہب یونٹ،جدیدتکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا بھی دورہ کروایا اوراسکے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں مکمل آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس میں زیر تربیت افسران اور فیکلٹی ممبران کے وفد نے سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا،جہاں سی پی او سیف سٹی/ٹریفک کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی سیف سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام،کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، ڈیٹا ہب یونٹ،جدیدتکنیک کے حامل کیمروں اور انکے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں مکمل آگاہ کیا، ایس ایس پی سیف سٹی نے وفد کو بتایا کہ سیف سٹی اسلام آباد جدیدتکنیکی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس میں پولیس آپریشنز سنٹر،ایمرجنسی کنٹرول سنٹر،ڈیٹا ہب یونٹ،ڈسپیچ کنٹرول سنٹر،ای چالان سسٹم اور '' پکار- 15 '' ہیلپ لائن جیسے اقدام شامل ہیں،انہوں نے شہر میں سیف سٹی کیمروں کی کارکردگی اور افادیت کے بارے میں وفد کو بتایا کہ سیف سٹی کے جدید تکنیک کے حامل کیمرے شہر کی سلامتی، جرائم کے سدباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،جرائم کا 42 فیصد سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے حل کیا جاتا ہے، سی پی او سیف سٹی / ٹریفک نے وفد کو بتایا کہ اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر ناصر خاںنے عہدہ سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ کی خصوصی دلچسپی اور احکامات پر سیف سٹی اسلام آباد کی کوریج شہر کے مختلف علاقوں تک بڑھا دی ،جس میں مزید 900سے زائد کیمروں کا اضافہ کیا گیا،اس کے علاوہ سیف سٹی کی سروسز کو شہر کے مختلف علاقوں سمیت اہم تجارتی مراکز، بلڈنگز، میٹروبس، ٹال پلازوں اور نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے ساتھ بھی منسلک کیا گیا ،انہوں نے مزید کہاکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چہروں کی شناخت کرنے والے کیمرے لگائے گئے ہیں جو مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار اداکررہے ہیں ،وفد نے اس اہم پروجیکٹ اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی پیشہ وارانہ مہارتوں کو سراہا اور اس کامیاب دورے پر سی پی او سیف سٹی / ٹریفک اور ان کی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments