اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے اعلیٰ سطحی غیر ملکی وفد کے دورہ اسلام آباد پر فول پروف سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے
نظام عدل نیوز /وفد کے روٹ کی سکیورٹی کے لئے سیف سٹی کی جدید گاڑیاں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا، تمام راستوں کی نقل وحمل کی نگرانی کیلئے سیف سٹی اسلام آباد میں کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے اعلیٰ سطحی غیر ملکی وفد کے دورہ اسلام آبادکے دوران فول پروف سکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے بہترین انتظامات کئے،تمام راستوں کی نقل و حمل کی نگرانی کے لئے سیف سٹی اسلام آباد میں کنٹرول روم قائم کیا گیا،وفد کے روٹ کی سکیورٹی کو موثر بناتے ہوئے سیف سٹی اسلام آباد کی جدید گاڑیوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا،ہائی سکیورٹی زون کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چاک و چوبند اور تازہ دم دستے تعینات کیے گئے،اس کے علاوہ وفد کی رہائش کے چاروں اطراف اضافی پولیس دستے تعینات کیے گئے تھے ،وفد کی سکیورٹی کو مزید مو ثر بنانے کے لئے انسداد ہشتگردی یونٹ کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا،ریڈ زون کے اطراف میں واقع کچی آبادیوں میں شر پسند عناصر کی روک تھام کے لئے سرچ اور کومنگ آپریشنز کیے گئے،دوران نقل و حرکت تمام اہم راستوں کو مکمل طور پر بند کیا گیا،عوام الناس کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف چوراہوں پر متبادل راستے دیے گئے ،ہائی سکیورٹی زون میں داخلے کے لئے سرینا چیک پوسٹ،ناکہ نادرا اور ایکسپریس چوک کو کھولا گیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے غیرملکی وفدکی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بر وئے کار لائے اورملکی وقار اور تشخص کوبرقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی، بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے پر آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے تمام افسران و جوانوں کو شاباش دی ۔
0 Comments