راولپنڈی: ضلع پولیس اور ٹریفک پولیس افسران میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا
اسلام آباد (نظام عدل نیوز )چیف ٹریفک آفیسر نے سی پی او کے حکم پر عملدرآمد روک دیا۔ کل سی پی او نے 60 وارڈنز کو معطل کرنے کے احکامات دئیے تھےچیف ٹریفک آفیسر تیمور خان نے 37 وارڈنز کو معطل کرنے سے انکار کردیا اور 60 کے بجائے صرف 23 وارڈنز کو معطل کیا۔سی پی او سید خالد ہمدانی گزشتہ دنوں پہلی مرتبہ رش میں پھنسنے پر شدید برہم ہوئے تھےانہوں نے غصے میں آکر گزشتہ روز سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی ہیڈکوارٹرز کے دفاتر کو غیر قانونی طور پر سیل بھی کردیا تھا، ان کے اس غیر قانونی فعل سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھاسی پی او کے حکم پر ایس ایچ اوکینٹ نے پولیس نفری کے ہمراہ ریس کورس سے متصل ٹریفک ہیڈکوارٹرز کے دفاتر سے اسٹاف اور لائسنس بنوانے کیلئے آئے شہریوں کو باہرنکال کر وہاں تالے لگا دئیے تھے12 گھنٹے بعد سی ٹی او نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز کے تمام دفاتر کھول دیے۔ آج ٹریفک آفس میں لائسنسنگ سمیت تمام شعبوں میں معمول کے مطابق کام جاری ہےواضح رہے کہ دو روز پہلے پنڈی کی مختلف شاہراہوں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہا تھا۔ اس پر سی ٹی او، ایس ٹی او، سیکٹر انچارجز اور فیلڈ اسٹاف کو سی پی او آفس بلایا گیا تھا جہاں سی پی او سید خالد ہمدانی نے ٹریفک افسران کی سخت سرزنش کی تھی۔
0 Comments