آل راولپنڈی ریسٹورنٹس ہوٹل بیکرز اینڈ کیٹرز ایسوسی ایشن ,ملک بھر میں حالیہ بڑھتی مہنگائی پر آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ہوٹل بیکرز اینڈ کیٹرز ایسوسی ایشن کا تشویش کا اظہار

Breaking News

6/recent/ticker-posts

آل راولپنڈی ریسٹورنٹس ہوٹل بیکرز اینڈ کیٹرز ایسوسی ایشن ,ملک بھر میں حالیہ بڑھتی مہنگائی پر آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ہوٹل بیکرز اینڈ کیٹرز ایسوسی ایشن کا تشویش کا اظہار




راولپنڈی (نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی ) ملک بھر میں بڑھتی حالیہ مہنگائی پر پر آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ہوٹل بیکرز اینڈ کیٹرز ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کیا ہے، اس موقع پر صدر آل پاکستان ریسٹورنٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی محمد فاروق چوہدری اور چیئرمین ممتاز احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی نے فوڈ سیکٹر سمیت عام عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ بجلی اور گیس کی بڑھتی قیمتوں نے رہی سہی کسر نکال دی، بجلی اور گیس کے بلز ادا کرنا محال ہوچکا ہے، ملک بھر میں گیس کی شارٹیج ہے، پہلے جو گیس گرمیوں میں دستیاب ہوتی تھی اب فوڈ سیکٹر کو وہ بھی نہیں مل پارہی جس سے لوگوں کے کاروبار تباہ ہوچکے ہیں، دوسری جانب ایل پی جی کی بلیک فروخت نے رہی سہی کسر نکال دی ہے، جس کی بےلگام قیمتیں سمجھ سے بالاتر تر ہے، بیرون ملک سے جو ایل پی جی کے بوزرز منگوائے گئے تھے ان کا فائدہ عام عوام تک پہنچنا چاہیے، اس کے علاوہ اشیاء خوردونوش کی آئے روز بڑھتی قیمتوں نے بھی عام عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے، چینی، آٹے، گھی آئل سمیت دیگر چیزوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں، انتظامیہ اور حکومتی حکام اس بڑھتی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےلیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ فوڈ سیکٹر سے منسلک لاکھوں خاندان بےروزگار ہونے سے بچ سکیں اس وقت پاکستان میں واحد فوڈ سیکٹر ہے جو سب سے زیادہ روزگار مہیا کرتا ہے لیکن اس مہنگائی کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کے بےروزگار ہونے کا خدشہ ہے ۔

Post a Comment

0 Comments