کئی برسوں سے پاکستان آفات کی زد میں ہے ایک تکلیف کم ہوتی توایک نیاحادثہ سامنے کھڑانظرآتا ہے،صدرالخدمت فاؤنڈیشن
اسلام آباد(نظام عدل نیوز ) صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاہے کہ کئی برسوں سے پاکستان آفات کی زد میں ہے ایک تکلیف کم ہوتی توایک نیاحادثہ سامنے کھڑانظرآتا ہے مصیبتیں اور دکھ قطارباندھے کھڑے ہوتے ہیں جوقومیں بے شمارمصائب کا شکارہوں وہ ان سے نبردآزماہونے کے لیے متحدہوکر موثرپلان کرتی، خودکومضبوط اور متحرک بناتی ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن 7ممالک میں رجسٹرڈ ہے اور پاکستان سمیت ان ممالک میں بھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے لاکھوں بے لوث رضاکارہماری قوت ہیں زلزلے،سیلاب،کوروناسمیت ہرمصیبت میں متاثرین کی مددکوپہنچے،الخدمت کے رضاکاروں کویہ اعزازبھی حاصل ہواکہ ترکیہ اور شام کے حالیہ زلزلے میں ترک حکومت کی میزبانی میں ان متاثرہ علاقوں میں بھی انسانیت کے خدمتگاربنے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام منعقدہ ایکسپوکی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرتقریب کے مہمان خصوصی سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف،چیئرمین این ڈی ایم اے انعام حیدرملک ودیگرمہمانوں نے ایکسپو میں قائم الخدمت فاؤنڈیشن کے سٹال کا وزٹ کیا جہاں نیشنل ڈائریکٹرالخدمت ڈیزاسٹرمینجمنٹ فضل محموداور ان کی ٹیم نے مہمانوں کو الخدمت کی کارکردگی بالخصوص ڈرون کے بارے میں بریفنگ دی،صدرالخدمت نے اسپیکرقومی اسمبلی کویادگاری سووینیرپیش کیا۔اس موقع پر مرکزی نائب صدراعجازاللہ خان سمیت دیگرذمہ داران اور رضاکاربھی موجودتھے۔ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ پاکستان مسلسل آفات کی زدمیں ہے عالمی سطح پر تیزی سے بدلتے موسمی حالات بھی اس پر اثراندازہورہے ہیں ایسے میں سرکاری وغیرسرکاری اداروں،این جی اوزسمیت پوری قوم کو مل کر مستقبل کی موثرپلاننگ اور مصائب کے سامنے ایک مضبوط دیوارکی مانند کھڑاہونے کی ضرورت ہے اس کے لیے سب سے پہلا کام ویژن رکھنے والی لیڈرشپ کا ہونا ہے جو تمام اسٹیک ہولڈرزکویک جان کرے، چیئرمین این ڈی ایم اے یہ صلاحیت اور ویژن رکھتے ہیں انھوں نے ایک چھت کے نیچے تمام اسٹیک ہولڈرزکوجمع کیا جوانتہائی احسن اقدام ہے،الخدمت فاؤنڈیشن کے تمام رضاکاراور وسائل پاکستان کو آفات اورمصائب سے نکالنے کے لیے حاضرہیں،تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرزکے اس طرح کی سیشن مسلسل جاری رہنے چاہئے آج یہا ں دنیا بھرسے ایکسپرٹ جمع ہیں،صوبائی،ضلعی اور مقامی سطح تک ایسی نشستوں اورسیشن کاانعقاد کرکے کمیونٹی کوآگاہی اورعملی اقدامات کے لیے تیار کرنے کے ضرورت ہے۔
0 Comments