نظام عدل نیوز/ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کرنے کی درخواست پر سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے 2 ہفتے مہلت دینے کی استدعا کی گئی تو عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس سے کہا کہ فیصلہ ہمارے خلاف دے دیں لیکن فیصلہ آج ہی دیں۔ دلائل کے بعد سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی گئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی اور دیگر اپیلوں کی سماعت 12 بجے مقرر تھی تاہم سماعت تاخیر سے قریباً ڈیڑھ بجے کی شروع ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور طارق محمود جہانگیری پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کے لیے کمرہ عدالت میں آیا تو ڈاکٹر بابر اعوان اور وکیل شیر افضل مروت نے عمران خان کی وکلا سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کا معاملہ اٹھایاڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ وکلا کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی، وکلا ملنے جاتے ہیں تو ان کی تضحیک کی جارہی ہے۔ اگر وکلا اپنے موکل سے نہیں ملیں گے تو پھر انصاف کے تقاضے کیسے پورے ہوں گے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے جیل مینول کا علم نہیں تاہم جیل انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی تھی کہ فیملی اور وکلا سے ملاقات میں کوئی ممانعت نہیں ہوگی۔
0 Comments