تعلیم کے ساتھ نوجوان نسل کو کھیل کے مواقع فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے ،راجہ مجاہد

Breaking News

6/recent/ticker-posts

تعلیم کے ساتھ نوجوان نسل کو کھیل کے مواقع فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے ،راجہ مجاہد

 

اسلام آباد (نظام عدل نیوز  )تفصیلات کے مطابق  وائس چیرمین محفوظ شہید ویلفیئر فاؤنڈیشن  الحاج راجہ محمد  مجاہد نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہمیں تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی نوجوان نسل جو  بری طرح منشیات کے دلدل میں پھنستی جارہی ہے اس سے اسکو محفوظ بنانے کے لیے کھیل کے مواقع فراہم کرنے ہوں گئے الحاج راجہ مجاہد نے اسلام آباد کے نواحی گاؤں بھمبرتراڑ میں ایک عائشہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مذید کہا کہ کہ تعلیم کے ساتھ علاقائی سطح پر کھیل کے فروغ کے لیے اپنا کردار اداکرنا وقت کی اہم  ضرورت ہے انکا کہنا تھا کہ  کھیل کی سرگرمیوں کے مثبت اثرات  سے نہ صرف علاقے میں امن وامان اور باہمی اتفاق اتحاد پروان چڑھتا بلکہ انسانی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے اور نوجوان نسل کو  ایسی سرگرمیوں سے جسکےمعاشرے پر  منفی اثرات پڑتے ہیں اسکے محفوظ بنانے کے لیے ہم سب نے مل کر  ضروریات اقدامات کرنے ہوں گئے  انہوں کا مذید کہنا تھا کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے اس مستقبل کوبہتر بنانے کے ہمیں ہر وہ قدم اٹھانا ہوگا جو معاشرے کی خودمختاری سمیت ملک وقوم کے لیے سود مند ثابت ہو الحاج راجہ مجاہد نے 14اگست کے موقع پر بھمبرتراڑ میں ایک عظیم الشان علاقائی سطح پر ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی میزبان ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مشاورت کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ٹیم کا کھلاڑی اپنا اہم کردار ادا کرے تاکہ علاقے میں امن وامان اور اتفاق اوتحاد کو مذید فروغ مل سکے دئیے گئے اس عشائیے میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان ملک ثاقب محمود ایڈووکیٹ ،سید ظاہر حسین کاظمی ،راجہ سراج ایڈووکیٹ ،سیاسی وسماجی شخصیت راجہ آصف ،عبدالصبور ،راجہ سراج الحق ایڈووکیٹ ،راجہ عبدالباسط و دیگر نے شرکت کی

Post a Comment

0 Comments