کوٹلی ستیاں خالد ستی قتل کیس میں نامزد ملزم نفیظ احمد ستی کے بھائی شہزاد احمد ستی کی اہم پریس کانفرنس

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کوٹلی ستیاں خالد ستی قتل کیس میں نامزد ملزم نفیظ احمد ستی کے بھائی شہزاد احمد ستی کی اہم پریس کانفرنس

کوٹلی ستیاں خالد ستی قتل کیس میں نامزد ملزم نفیظ احمد ستی کے بھائی شہزاد احمد ستی کی اہم پریس کانفرنس 


اسلام آباد(نظام عدل نیوز ) بلاوڑہ شریف تحصیل کوٹلی ستیاں میں گذشتہ ماہ قتل ہونے والے خالد ستی قتل کیس میں نامزد ملزم نفیظ احمد ستی کے بھائی شہزاد احمد ستی نے کہا ہے کہ انکا بھائی بے گناہ ہے جسے بلاوجہ کیس میں ملوث کیا جا رہا ہے،چند دن پہلے خالد ستی کی سالی محترمہ صفیہ ریاض اور بھائی طارق ستی کی پریس کا نفرنس سراسر جھوٹ کا پلندا تھی، کو ہسار اتحاد لوگ اکھٹے کر کے پولیس پر پریشر ڈالنے کی کوشش کرتا ہے تا کہ بے گناہوں کو قتل کے کیس میں پھنسایا جائے، چیف جسٹس پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، وزارت داخلہ سے اپیل ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئےمیرٹ پر تفتیش کی جائے اور ہمارے بھائی نفیظ ستی کو انصاف دلوایا جائے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے ساتھیوں حاجی ربنواز، قمر اقبال ستی و دیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد احمد ستی کا مزید کہنا تھا کہ چند دن پہلے مقتول خالد ستی کی سالی محترمہ صفیہ ریاض اور بھائی طارق ستی نے پریس کا نفرنس کی جو سراسر جھوٹ کا پلندا تھی، خالد ستی قتل کیس میں ہمارے بے گناہ بھائی نفیظ ستی کو پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے، خالد ستی کا قتل خیام ستی نے کیا ہے جو کہ اس کا اعتراف بھی کر چکا ہے اور وقوعہ کے وقت نفیظ ستی اپنے مویشی بیچنے چورا منڈی گیا ہوا تھا،پو لیس تفتیش کے دوران کو ہسار اتحاد نے لوگ اکھٹے کر کے پولیس پر پریشر ڈالنے کی کوشش کی تا کہ بے گناہوں کو قتل کے کیس میں پھنسایا جائے، کوہسار اتحاد قبضہ مافیاء گروپ ہے جو علاقے میں دہشت پھیلا رہا ہے، قبل ازیں کو ہسار اتحاد نے جب معصوم خیام شفقت قتل ہو ایا لہتراڑ میں معصوم خاتون قتل ہوئی تو  وہ مکمل خاموش رہے، ان کا کہنا تھا کہ کو ہسار اتحاد کے چند ممبران کیس پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں حالانکہ کو ہسار اتحاد کے قائدین کو چاہیے تھا کہ بے گناہوں اور مظلوم کا ساتھ دیں ،اہلیان کو ہسار مری و کو ٹلی ستیاں سے اپیل ہے کہ ہمیشہ سچ کا ساتھ دیں اس کیس میں بھی کو ہسار اتحاد کے چند عناصر ہمارے بے گناہ بھائی نفیظ ستی کو پھنسانے کی کوشش کررہےہیں، پہلے گولی کا الزام لگایا اب مشورے کا جب کہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد گواہ ہے کہ ہمارے بھائی نفیظ ستی کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، متعدد اہل علاقہ نے حلفیہ بیانات بھی انکوائری میں جمع کروائے ہیں ہماری چیف جسٹس پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، وزارت داخلہ  اور قانو ن نافذ کرنے وا لے اداروں سے اپیل ہے کہ خدا کے لیے انصاف کے تقاضے پورے کریں میرٹ پر تفتیش کی جائے اور ہمارے بھائی نفیظ ستی کو انصاف دلوایا جائے ۔یاد رہے کہ کچھ دن پہلے مقتول کے ورثاء کی طرف سے بھی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی گئی جس میں انہوں نے نفیظ پر الزام عائد کیا تھا کہ خالد ستی کو سیاسی بنیاد پر قتل کیاگیا تھا جس اصل ملزم نفیظ ہے جسکی مقامی پولیس بچا رہی ہے 

Post a Comment

0 Comments