اسلام آباد نظام عدل نیوز /آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر گھرگھر جاکر ملازمین و کرایہ داروں کی رجسٹریشن کیلئے "Knock the door" مہم کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ شالیمار کی حددو میں597 گھروں کے 805 افراد کے ڈیٹا کا اندراج مکمل۔
مہم میں اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کی مختلف ٹیمیں گلی،محلوں میں جاکر کرایہ دار وں اور گھریلو و ملازمین کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے ساتھ انکو درپیش مسائل کے بارے میں دریافت بھی کر رہے ہیں،تاکہ شہر میں امن و امان کی فضا ءکو برقرار رکھتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچاجاسکے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میںاسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے گھر گھر جاکر ملازمین وکرایہ داروں کی رجسٹر یشن کیلئے ©''Knock the door''مہم کا سلسلہ جاری ہے،اس مہم کے دوران اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کی مختلف ٹیمیں گلی ومحلوں میں جاکرکرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کو یقینی بنارہے ہیںاور ساتھ ہی ساتھ شہریوں سے انکو درپیش مسائل کے بارے میں دریافت بھی کر رہے ہیں تاکہ حل طلب مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاسکے،©اس سلسلے میں کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ شالیمار کے علاقے میں کل597 گھروں اور 805افراد کے ڈیٹا کا اندراج کیا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اس مہم کا مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی فضا ءکو برقرار کھنا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا سکے، انہوں نے مزید کہا کہ کرایہ دار وں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن سے نا صرف شرپسند عنا صر پر کڑی نظر رکھی جاسکتی ہے بلکہ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کوغیر قانونی سر گرمیوں سے روکا جاسکتا ہے، رجسٹر یشن نا کروانے کی صورت میںکوئی بھی شر پسند عنا صر عام شہری کا روپ ڈھال کر چوری اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہوکر نقصا ن پہنچاسکتاہے، اسلام آبا دکیپیٹل پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کو ایک محفوظ ترین ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
0 Comments