اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری


اسلام آبادنظام عدل نیوز /کیپیٹل پولیس کا سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاو¿ن جا ری، پولیس ٹیمو ں نے گزشتہ چھ دنوں میں 18مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی،اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کو مزید موثر بناتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں کیپیٹل پولیس آفیسر آپریشنز سہیل ظفر چھٹہ نے تما م زونل ڈی پی اوز کو سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان کی گرفتار ی کے لیے خصوصی ٹا سک دئیے، ان احکا مات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی تھانہ آ بپا رہ، کو ہسار، بنی گالہ، رمنا، انڈسٹر یل ایر یا،سبزی منڈی اورشہزاد ٹا و¿ن پر مشتمل پولیس ٹیموں نے گزشہ چھ دنوں میں 18 مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی، سی پی او آ پر یشنز نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کو مزید موثر بناتے ہوئے مجرمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام پولیس افسران چیکنگ کو مزید موثر بنائیں اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بر وئے کا رلاتے ہوئے جرائم پیشہ مجرمان اور مقدمات میں نا مزد ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کریں اور گرفتار کر کے مقدمات کو یکسو کریں، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا" پکار-"15پر فوراً اطلا ع دیں۔

Post a Comment

0 Comments