میڈیا ٹاون فیز ٹو عملدرآمد کمیٹی کا اہم اجلاس

Breaking News

6/recent/ticker-posts

میڈیا ٹاون فیز ٹو عملدرآمد کمیٹی کا اہم اجلاس

اسلام آباد (نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی )میڈیا ٹاون فیز ٹو عملدرآمد کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں کمیٹی چیئرمین ڈاکٹر فرقان راؤ، عبدالرزاق سیال، قیصر مرزا اور ضیغم نقوی نے شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد میڈیا ٹاؤن فیز ٹو منصوبے پر کام بلاتعطل جاری رکھنے کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا ٹاون فیز ٹو کے لیے مجوزہ اراضی کے حصول کیلیے تمام قانونی تقاضوں کو جلد ازجلد پورا کیا جائے گا۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا ٹاون فیز ٹو کیلیے تجویز کردہ اراضی کے متعلق جلد تمام صحافیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے ساتھ ہونے والی حالیہ ملاقات کے بعد وزیر اعلی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں  فیز 2 کی منظوری پر وزیراعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا گیا جن کے مثبت کردار کی وجہ سے میڈیا ٹاؤن فیز2 کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا ٹاؤن فیز ٹو کے لئے تمام متعلقہ اداروں جن کے این او سیز یا ان کی رضامندی درکار ہے ایسے تمام اداروں کے افسران کے ساتھ بھی فوری طور پر میٹنگز کا انعقاد کیا جائے تاکہ صحافیوں کے دیرینہ خواب کو جلد پائے تکمیل تک پہنچا کر انہیں الاٹمنٹ لیٹر جاری کیے جا سکیں۔اس موقع پر تمام صحافتی قیادت بالخصوص  سابق صدورز نیشنل پریس کلب فاروق فیصل خان، حاجی نواز رضا، شکیل قرار سمیت آر آئی یو جے کے صدر شکیل احمد ۔خاور نواز راجہ ۔  پی ایف یو جے پروفیشنل کے صدر مظہراقبال اور  آر آئی یو جے ورکرز کے صدر یا سر  اور دیگر  قیادت کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا گیا ۔ 
اس سلسلے میں مزید رہنمائی کے لیے تمام اپوزیشن  کے گروپس سے مشاورت کی جائے گی تا کہ بہترین حکمت عملی سے فیز 2 کو جلد مکمل کروایا جائے

Post a Comment

0 Comments