اسلام آباد ہائیکورٹ ، بلدیاتی الیکشن کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ہائیکورٹ ، بلدیاتی الیکشن کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی /اسلام آباد ہائیکورٹ ، بلدیاتی الیکشن کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری ،جسٹس ارباب محمد طاہر نے گیارہ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ،لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے ، تفصیلی فیصلہ،آئینی دفعات سے نہ کوئی فرار ممکن ہے نہ اس پر کوئی رعایت دی جا سکتی ہے، تفصیلی فیصلہ ،الیکشن کمیشن انتخابی شیڈیول کا اعلان کر چکا تھا مگر 12 دن پہلے یونین کونسلز کی تعداد بڑھا دی گئی، تفصیلی فیصلہ،یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی، نہ حکومت کا دو ٹوک موقف آیا، تفصیلی فیصلہ،واضح ہدایات کے باجود حکومت کی جانب سے بلیک اینڈ وائٹ میں کوئی رسپانس سامنے نہیں آیا، تفصیلی فیصلہ ،واضح جواب سامنے نہ آنے پر یہی سمجھا گیا کہ حکومت کے پاس بتانے کو کوئی وجہ نہیں، تفصیلی فیصلہ،یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کا نوٹیفکیشن آبادی کے غیر تصدیق شُدہ اعداد و شمار پر جاری کیا گیا، تفصیلی فیصلہ ،وضاحت موجود نہیں کہ نئی مردم شماری نہیں ہوئی تو آبادی بڑھنے کا اندازہ کیسے لگایا گیا، تفصیلی فیصلہ ،وفاقی حکومت کا کنڈکٹ قانون سے متصادم دکھائی دیتا ہے،تفصیلی فیصلہ ،عدالتیں آئین کے ساتھ الیکشن کمیشن کے ادارہ جاتی تقاضوں کے تحفظ کی پابند ہیں، تفصیلی فیصلہ ،وفاقی یا صوبائی حکومت کا اتھارٹی سے تجاوز کر کے لوکل گورنمنٹ سسٹم کو بے اختیار کرنا آرٹیکل 140اے کی خلاف ورزی ہے، فیصلہ ،حکومتوں کے ایسے اقدامات عدالتوں سے کالعدم قرار دیئے جانے کے لائق ہیں، تفصیلی فیصلہ

Post a Comment

0 Comments