اسلام آباد محکمہ مال میں لاقانونیت ، اختیارات کے ناجائز استعمال پر ADCRکی خاموشی پر سوالیہ نشان
ٹیکس وجہ سے زیر تجویز انتقال مبینہ طور پر آگئے ٹرانسفر کیے جانے لگے کروڑوں روپے ٹیکس کی شکل میں ایف بی آر کو ادا کرنا مشکل ہوچکا ہے ،ذرائع
2015سے2022تک پرت سرکار قانونگو آفس میں جمع نہ کرانے کی سب سے بڑی وجہCVT ،گین اورایڈونس ٹیکس کی وجہ انتقالوں کا زیر تجویز ہونا ہے ،ذرائع
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی چشم پوشی محکمہ مال میں لاقانونیت اور افسران شاہی عروج پر چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ازخود نوٹس لیں
اسلام آباد (سید ظاہر حسین کاظمی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی چشم پوشی محکمہ مال میں لاقانونیت اور افسران شاہی عروج پر ایف بی آر کوٹیکس کی شکل میں کروڑوں روپے جو محکمہ مال کے ذمہ واجب الادا ہیں انکی وصولی کے لیے حلقہ ریونیو افسران سمیت پٹواری بڑی رکاوٹ بن گئےٹیکس کی عدم ادائیگی کے باوجود سینکڑوں زیر تجویز انتقال مبینہ طور پر فی کنال کے حساب سے رشوت لیکر ٹرانسفر کرنے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایک پٹواری کےساتھ کچھ عرصہ قبل بطور پرائیویٹ منشی کام کرنے والے راجہ عمران نامی نے محکمہ مال کا بانڈھا پھوڑ دیا روزنامہ قوی اخبار کی رپورٹنگ ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے موضع چراہ کے پٹواری نے مبینہ طور پر CVTٹیکس سمیت گین ٹیکس ایڈوانس ٹیکس کی عدم کی ادائیگی کی وجہ سے زیر تجویز انتقالوں کو بھاری رشوت لیکر ٹرانسفر کررہا ہے جس کی وجہ کروڑوں روپےٹیکس جو محکمہ مال کے ذمہ واجب الادا ہیں انکی ریکوئری کا عمل مذید کھٹائی کا شکار ہوچکاہے دوسری جانب تحصیل آفس ذرائع سے بھی انکشاف ہوا ہے کہ پٹوار سرکل دروالہ ،کرپا ،ٹھنڈا پانی کا چارج بطور حلقہ ریونیو آفیسر تحصیلدار اویس خان کے پاس ایک عرصہ سے چلاآرہا ہےاس دوران مذکورہ پٹوار سرکل کے مواضعات میں درج ایسے انتقال جنکی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے سوائے ٹھنڈا پانی کے کچھ انتقالوں کے علاؤہ باقی پٹوار سرکل سے تاحال پرت سرکار 2015سےلیکر 2022تک قانونگو آفس میں جمع نہیں کرائےگئے جس کی سب سے بڑی وجہ CVT ،گین اور ایڈونس ٹیکس کا جمع نہ ہونا ہے جبکہ ذرائع سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ پٹوار سرکل کرپا ،دروالہ ،ٹھنڈا پانی سے منسلک مواضعات میں ٹیکس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے زیر تجویز انتقالوں کو بھی مبینہ طور پر آگئے ٹرانسفر کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے کروڑوں روپے ٹیکس کی شکل میں ایف بی آر کو سابقہ مشتری سے وصول کرکے ادا کرنا محکمہ مال کے لیے مشکلات کا سبب بن چکا ہے ذرائع کا کہنا تھا کہ پٹواریوں کی طرف سے کئی بار بار ٹیکس جمع کرانے کے لیے ذمہ دار حقدران زمین کو نوٹس بھی کیے جاچکے ہیں لیکن ٹیکس جمع نہیں کرایا جارہا ہے لیکن اسکے باوجود مبینہ طور پر ٹیکس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے زیر تجویز انتقالوں کو آگئے ٹرانسفر کیاجارہاہےچیف کمشنر ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو چاہیے ایک عرصہ سے محکمہ مال میں جاری لاقانونیت اور بذنظمی پر فوری قابو پانے کے لیے ایک عرصہ تعینات ایک سرکل میں پٹوایوں سمیت حلقہ ریونیو افسران کو تبدیل کرنے کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز جنجوعہ کو احکامات جاری کریں تاکہ ملکی خزانے کو ٹیکس کی شکل میں نقصان سے بچایا جاسکے اگر مذکورہ پٹوار سرکل میں درج ہونے والے انتقالوں کا آڈٹ کروایا جائے تو مزید حقائق کھل کر سامنے آسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
0 Comments