اسلام آباد ( نظام عدل نیوز ) کیپیٹل پولیس نے گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشی میں ملوث 06ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 5کلو 865 گرام چرس، 210 گرام ہیروئن برآمد، منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کیخلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاﺅن جاری ہے،کارروائیوں کو مزید تیز اور موثر بنانے کیلئے زونل ڈی پی اوز کو سخت ہدایات دی گئیں، معاشرے سے منشیات کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی،
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکر ناصر خاں
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں منشیات کے خاتمے کیلئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وسیع پیمانے پر منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے،اس سلسلے میں تمام زونز کے ڈی پی اوز کوسخت ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کیخلاف جاری کریک کریک ڈاﺅن کو مزید تیز اور موثر بنانے کے ساتھ انکے سدباب کو یقینی بنایا جائے، گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی،تھا نہ سکریٹریٹ پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم لعل زین خان کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 1110گر ام چرس برآمد کرلی،تھانہ پھلگراں پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم لیاقت حسین کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 210گرام ہیروئن برآمد کرلی،تھانہ گولڑہ پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم عدنان کو گرفتار کر کے 1290گرام چرس برآمد کرلی،تھانہ نون پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم عبدالرحمن کو گرفتار کر کے 1070گر ام چرس برآمد کرلی،تھانہ کورال پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم محمد ذیشان کو گرفتار کرکے 1255گر ام چرس برآمد کرلی،تھانہ سہالہ پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملو ث ملزم راجہ آصف علی کو گرفتار کرکے 1140گر ام چرس برآمد کرلی،گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،آئی جی اسلام آبادنے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہر سے منشیات کے خاتمے کیلئے خصوصی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،کسی بھی عناصر کو نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا " پکار-"15پر فوراً اطلا ع دیں،تاکہ پولیس اور عوام کے تعاون سے معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جاسکے ۔
0 Comments