امن وامان کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ،ڈی آئی جی آ پریشنز سہیل ظفر چٹھہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

امن وامان کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ،ڈی آئی جی آ پریشنز سہیل ظفر چٹھہ

                                                    امن وامان کی  صورتحال سے  نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ،ڈی آئی جی آ پریشنز سہیل ظفر چٹھہ
اسلام آباد (نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی )ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد  سیہل ظفر چھٹہ نے  اسلام آ باد کیپیٹل پولیس،سی ٹی ڈی ، سندھ پولیس اور ٹر یفک پولیس کے افسران اور جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ امن و امان کی  صورتحال سے  نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں۔شہرکے امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے گی۔ڈی آئی جی آ پریشنز سہیل ظفر چٹھہ 
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آ باد کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے ڈیو ٹی پر مامور اسلام آ باد کیپیٹل پولیس،سی ٹی ڈی ہولیس ، سندھ پولیس اور ٹر یفک پولیس کے افسران اور جوانوں  سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ  تمام افسران لاء اینڈآرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہرکے امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے گی۔تمام افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ خوداپنے اپنے علاقوں میں رہیں اور کسی بھی لاء اینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں۔ ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کو مکمل کٹ کے ساتھ بھیجا جائے۔ افسران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں اور ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔  اس مو قع پر ایس ایس پی ٹر یفک،  ایس پی ہیڈ کو اٹر ز اور سند ھ پولیس کے  افسران موجو د تھے۔

Post a Comment

0 Comments