کوٹلی ستیاں (نمائندہ نظام عدل ) انصاف ویلفئیر کمیٹی بھن کے ذمہ داران کا ایم پی میجر لطاسب ستی سے ملاقات، ملاقات میں بھن کے مسائل اور عوامی تحفظات سے آگاہ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق مورخہ یکم اکتوبر 2022 بمقام پبلک سیکرٹریٹ کھوکھر روڈ میجر لطاسب ستی ایم پی اے سے موضع بھن کے عوام کی بڑی تعداد نے ملاقات کی اور انہیں اپنے تحفظات، مشکلات اور ترجیحات سے آگاہ کیا اس موقع پر کمانڈر قاسم ستی، داود ستی، صفدر زمان ستی، کمانڈر سیف ستی، مظہر ستی بھی موجود تھے، عوام نے اپنے ترجیحی منصوبوں سپرنگ واٹر سپلائی سکیم، زیر تعمیر لنک روڈز کی تکمیل، پتریاٹہ ٹو کوٹلی ستیاں براستہ جندر ویلی روڈ، سکولوں اور ڈسپنسری کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ایم پی اے میجر لطاسب ستی نے ان منصوبوں کی تکمیل کی جلد یقین دہانی کروائی اور لوگوں کے مثالی اتحاد کو سراہا اور تحفظات دور کرنے کا یقین دلایا۔
0 Comments