اسلام آباد ، وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ، وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد ، وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا

نظام عدل نیوز/منگل کے روز اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ کینیا میں صحافی ارشدشریف کیساتھ اندوہناک واقعہ پیش آیاجو قابل مذمت ہے، کمیشن بنانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کو درخواست دینگے۔ اس فیصلے کی وفاقی کابینہ سے بھی توثیق کرائی جائے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام صحافی ارشد شریف کی موت پر افسردہ ہیں، پوری قوم کو یقین دلاتا ہوں یہ واقعہ ہم سب کے لئے انتہائی قابل افسوس ہے، اس واقعے کی شفاف تحقیقات ہوںگی اور حقائق قوم کے سامنے لائیں گےشہباز شریف نے کہا کہ کل سعودی عرب روانہ ہونے سے قبل کینیا کے صدر سے بات کی انہوں نے ارشد شریف کی موت پر مجھ سے اظہار افسوس کیا۔ اُن کو کہا کہ واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ فوری بھیجیں۔ کینیا کے صدر سے ارشد شریف کی میت کی روانگی کے لئے کردار ادا کرنے کے لئے کہا، کینیا کے صدر نے یقین دلایا کہ وہ اس معاملے پر کوئی کسر نہیں چھوڑیں گےوزیرِاطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق کمیشن حقائق کے تعین کیلئے سول سوسائٹی اور میڈیا سے بھی رکن لے سکیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر سے بھی واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھامرحوم صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی کینیا سے دوحہ پہنچا دیا گیا، میت رات ایک بجے اسلام آباد پہنچائی جائے گی، ارشد شریف کینیا میں پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے۔

Post a Comment

0 Comments