نظام عدل نیوز/کراچی کے بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر آگئی، نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔نیپرا نے بتایا کہ کمی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس سے کراچی کے صارفین کو 7 ارب 84 کروڑ 40 روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگاکے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ ستمبر میں ایل این جی کے سپاٹ کارگوز نہیں خریدے، ستمبر میں مقامی گیس ملنے سے بجلی قیمت پر مثبت فرق پڑا جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ستمبر میں کے الیکٹرک نے اپنے ذرائع سےمہنگی بجلی کیوں پیدا کی۔کےالیکٹرک نے ذرائع سے 37 روپے 74 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی، کے الیکٹرک نے بیرونی ذرائع سے 13 روپے 12 پیسے فی یونٹ میں بجلی خریدی کے الیکٹرک نے مالی سال 2021-22 کی چوتھی سہ ماہی اپریل تا جون کے لیے نرخوں میں 14 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کیا تھا لیکن بعد میں اسے کم کرکے 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ کر دیا گیا۔ نیپرا نے سماعت کے بعد چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 12 روپے 68 پیسےفی یونٹ اضافے کی اجازت دی نیپرا اعلامیہ کے مطابق، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ کےالیکٹرک صارفین پر منتقل نہیں ہوگا، پرانی پریکٹس کے مطابق حکومت پورے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھتی ہے۔ ٹیرف میں فرق کو سبسڈی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔
0 Comments