وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور ایف سی کی مشترکہ اینٹی رائٹتر بیتی مشق کاآغاز کر دیا گیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور ایف سی کی مشترکہ اینٹی رائٹتر بیتی مشق کاآغاز کر دیا گیا



اسلام آبادکیپیٹل پولیس نے لا ءاینڈ آ ڈر صورت حا ل سے نمٹنے ، امن امان کو برقرار رکھنے اور شہر یو ں کے جا ن و ما ل کی حفاظت کو احسن طر یقے سے سرانجا م دینے کے لیے گزشتہ روز ڈی چوک میں تمام ڈویژنز کی لیڈی پولیس ، ڈرل اسٹا ف نے اینٹی رائٹ کٹ ،گاڑیاں، ایمبولینس، داٹرکینن کے ہمراہ تر بیتی مشق میں شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس پی لا ءاینڈ آ ڈر ،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور پولیس افسر ان نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور ایف سی کی مشترکہ اینٹی رائٹتر بیتی مشق کاآغاز کر دیا گیا ، اس تر بیتی مشق کا مقصدلا ءاینڈ آ ڈر صورت حا ل سے نمٹنے، شہر یو ں کے جا ن و ما ل کی حفا ظت احسن طریقے سے ان کو سرانجا م دینے اور امن وامان کے قیام کو یقینی بنا نا ہے، اسلام آباد کیپٹیل پولیس کو جدید ٹیکنالوجی پر استوار کیا جارہا ہے ، اس تر بیتی مشق کا مقصد پولیس افسران و جوانوں کا مورال بلند کر نا ،عوام کے ساتھ ساتھ پولیس کی سکیورٹی بھی ضروری ہے اوراس سلسلہ میں خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ تر بیتی مشق کے دوران ٹریفک پولیس کے افسران ڈی چوک میں تر بیتی مشق کے دوران شہر یو ں کو بہتر ین سفری سہو لیا ت مہیا کر نے کے لیے ٹریفک ڈائیورژن کو یقینی بنا نے کے موجو د رہے ،تر بیتی مشق میں تما م ڈویژنز کی لیڈی پولیس ، ڈرل اسٹا ف نے اینٹی رائٹ کٹ ،گاڑیاں، ایمبولینس، داٹرکینن کے ہمراہ تر بیتی مشق میں شرکت کی ،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments