ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کی زیر صدارت وفاقی دارلحکو مت اسلام آباد میں ٹریفک کے مربوط نظام کو بہتر بنانے کیلئے اجلاس،
اجلاس میں ایس پی ٹریفک ، زونل ڈی ایس پیزاور بیٹ انسپکٹرز کی شرکت،ون وے کی خلاف ورزی ،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے،غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس والوں کیخلاف کارروائی مزید سخت،رش کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا شہر میں داخلے پر پابندی کو یقینی بنانے سمیت ٹریفک کی روانی کو قائم رکھنے اور حادثات کو روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی خصوصی ہدایت پرایس ایس پی ٹریفک کی زیر صدارت وفاقی دارلحکو مت اسلام آباد میں ٹریفک کے مربوط نظام کو بہتر بنانے کیلئے ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں تمام زونز کے ڈی ایس پیز،بیٹ انسپکٹرزو دیگر افسران نے شرکت کی،اجلاس میںشہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے اور روڈ ڈسپلن کو قائم کرنے،ٹریفک قوانین پر پابندی کو یقینی بنانے اور ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑیو ں اوربغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اسلسلے میں زونل ڈی ایس پیز کوخصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں،اس موقع پرایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،اس حوالے سے زونل انچارج اپنی بیٹ کا ذمہ دار ہو گا،اور ڈیوٹی میں کوتاہی اور لاپرواہی کرنیوالوں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی، جبکہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس ایجوکیشن ونگ مختلف شاہراہوں پر شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین خصوصی طور پر غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو ایکسائزآفس سے منظور شدہ نمبر پلیٹس کے استعمال سے متعلق بھی آگاہی فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہیوی ٹریفک کی رش کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی کو یقینی بنانے سمیت ٹریفک کی روانی کو قائم رکھنے اور حادثات کو روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیںاور غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے، شہریوں کی جا ن ومال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کریں۔
0 Comments