اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سر چ اینڈ کومنگ آپریشن

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سر چ اینڈ کومنگ آپریشن



اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سر چ اینڈ کومنگ آپریشن کاسلسلہ جاری ہے۔
 تھا نہ سبزی منڈی کے مختلف علا قوں اور گر دو نو اح میں سر چ آپریشن ، سر چ آ پر یشن کے دوران 32 گھر وں کی جا مع تلا شی ،15 مشکو ک افراد کو چیک کیا گیا ، سرچ آپریشن کا مقصد منشیات کا خاتمہ، جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرناہے، آئی جی اسلام آ باد ڈاکٹر اکبر نا صر خا ں

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پراسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم کے انسدا د اور جرائم پیشہ عنا صر کی سرکوبی کیلئے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ضلع بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دی گئی ہے تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے، اس سلسلے میں ڈی ایس پی ، سی ٹی ڈی کے زیرنگرانی مقامی پولیس،سی ٹی ڈی ا ور کوئیک ریکشن ٹیموں نے سبزی منڈی کے علاقے میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن میں حصہ لیا،سر چ آپریشن کے دوران 32گھروں کی جا مع تلا شی ،15 مشکو ک افراد کو چیک کیا گیا ، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں نے کہاکہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصرکے گرد گھیرا تنگ کرنااور علاقے کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشن ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جائیں گے، اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ، قبضہ مافیا، منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے، شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا " پکار- 15 "پر اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جا سکے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

Post a Comment

0 Comments