لانگ مارچ کے باعث پاک بنگلہ دیش انڈر19 سیریز فیصل آباد سے ملتان منتقل

Breaking News

6/recent/ticker-posts

لانگ مارچ کے باعث پاک بنگلہ دیش انڈر19 سیریز فیصل آباد سے ملتان منتقل

نظام عدل نیوز / تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث پاک بنگلہ 
 دیش انڈر19 سیریز فیصل آباد سے ملتان منتقل کردی گئی پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بنگلہ دیش یوتھ سیریز کا ترمیمی شیڈول جاری کردیا، اس سیریز کیلئے ہنگامی طور پر ملتان سٹیڈیم میں انتظامات کا اغاز کردیا گیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم یکم نومبر کو فیصل آباد پہنچتے ہی بذریعہ روڈ ملتان کیلئے روانہ ہوگی پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دوروز ملتان سٹیڈیم پر پریکٹس کریں گی، پاک بنگلہ دیش یوتھ ٹیموں کے مابین سیریز کا واحد 4 روزہ میچ 4 نومبر تا 7 نومبر ملتان سٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔ پاک بنگلہ دیش یوتھ ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچز 10 نومبر، 12 اور 14 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ پاک بنگلہ دیش یوتھ ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچز 16 اور 18 نومبر کو ہوں گے۔

Post a Comment

0 Comments