نظام عدل نیوز اسلام آباد/ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا، گزشتہ چار سال عوامی فلاح کا ایک بھی منصوبہ نہیں لگاجمعہ کو پولیس سروس آف پاکستان کے 48 ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، قوم کی بیٹیاں زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں اُنہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو خوراک، ٹینٹ اور دیگر سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے روپے کی قدر کو کنٹرول کیا، سعودی ولی عہد جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ پاکستان مشکلات کے باوجود اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گاوزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چھوٹے ممالک پاکستان سے آگے نکل گئے، یہ لمحہ فکریہ ہے۔ پولیس نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔ آج سی ٹی ڈی پنجاب پورے ملک کے لیے رول ماڈل ہے، پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
0 Comments