اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصرکی گرفتاری کے لیے بڑے پیما نے پر کریک ڈاﺅن

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصرکی گرفتاری کے لیے بڑے پیما نے پر کریک ڈاﺅن


                
نظام عدل نیوز اسلام آباد /ظاہر حسین کاظمی 

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصرکی گرفتاری کے لیے بڑے پیما نے پر کریک ڈاﺅن جاری،
 مختلف کارروائیوں کے دوران نومنشیات و شراب فروشوں سمیت 14جرائم پیشہ عناصرگرفتار، ملزمان کے قبضہ سے35بو تلیں معہ 590لیٹرشراب، 2970گر ام ہیروئن، 3205گرام چرس،20گرام آئس اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیاگیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف کا رروائیو ں میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران نو منشیات فروشوں سمیت 14جر ائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب، منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، تھا نہ سیکرٹریٹ پولیس ٹیم نے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان علی زیب اور محمد مقبول کو گرفتار کر کے 1960گرام چرس،400 گرام ہیروئن اور 20 گرام آئس برآمد کرلی، تھا نہ کو ہسار پولیس نے منشیات وشراب فروشی میں ملوث دو ملزما ن عبا س مسیح اور یا سر مسیح کو گرفتار کرکے1370 گرام ہیروئن ، 80 لیٹر معہ 35 بو تلیں شراب برآمد کر لی، تھانہ بھارہ کہو پولیس نے ملزم ادیب کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 1245 گر ام چر س برآمد کرلی، ترنول پولیس نے ملزم محمد شہباز کو گرفتار کر کے پسٹل 30 بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا، سنگجانی پولیس نے ملزم نوید حیسن کو گرفتار کر کے پسٹل 30 بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا، کھنہ پولیس نے شراب فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملزم ذیشان کو گرفتار کر کے 450لیٹر شراب اور پسٹل 30 بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا ،کورال پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم سلیمان خان گرفتار کر کے 1200 گرام ہیروئن برآمد کر لی ، کرپا پولیس ٹیم نے ایک عورت سمیت 3 ملزمان عبدالقدیر خان، قیوم اور فوزیہ بی بی کو گرفتار کر کے 60 لیٹر شراب اور پسٹل 30 بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،جبکہ مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران دومجرمان کو گرفتار کرلیا گیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں"پکار-"15پراطلا ع کریں۔

Post a Comment

0 Comments