وزیراعظم شہباز شریف کا ڈی آئی خان میں سیلاب سے متاثرہ سگو پل کا دورہ کیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

وزیراعظم شہباز شریف کا ڈی آئی خان میں سیلاب سے متاثرہ سگو پل کا دورہ کیا


وزیراعظم شہباز شریف کا  ڈی آئی خان میں سیلاب سے متاثرہ سگو پل کا دورہ کیا
وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی آئی خان میں سیلاب سے متاثرہ سگو پل کا دورہ کیا اور امدادی کاموں ، انفرااسٹرکچر کی بحالی کے عمل کا جائزہ اور بریفنگ لی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچائی۔ وقت مشکل ہے مگر سب مل کر ان حالات سے نکل جائیں گے۔ افواج پاکستان کا مشکور ہوں جنہوں نے وہاں تک رسائی حاصل کی جہاں ممکن نہ تھا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  ماضی کی حکومت نے وسائل برباد کیے۔ تفصیل میں جانے کا آج موقع نہیں ہے۔ سیاست کو چھوڑ کر خدمت کے فرض کو نبھانا ہے۔ متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ رہائش کے ساتھ راشن اور نقد رقوم دے رہے ہیں۔ سوات میں تباہی انسانی غلطی کا بھی نتیجہ ہے۔ آئندہ ایسی تباہی سے بچنے کیلئے مستقبل بنیادوں پر کام کریں گے۔



تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان  کا کہنا تھا کہ سیلاب میں بڑے کربناک مناظر دیکھنے میں آئے۔ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں ۔ متاثرین کی مدد کرنے والے افراد اور اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مستقبل میں  سیلاب سے بچنے کیلئے  ٹانک زام، نواب زام اور دیگر چھوٹے ڈیم بنانے کی ضرورت ہے۔ سوات، بحرین اور کالام میں کئی بلند و بالا عمارتیں پانی میں بہہ گئیں۔ چھوٹے ڈیم بننے سے ہم سیلاب سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر کام کرسکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments