اسلام آباد ،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع


اسلام آباد ،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد سیشن کورٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع ہو گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی ۔ عمران خان، اسد قیصر اور فیصل واوڈا کے وکلاء نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی۔ جج نے شہریار آفریدی، راجہ خرم، علی نواز اور فیصل جاوید سے متعلق استفسار کیا کہ دیگر ملزمان کدھر ہیں؟؟؟ وکلاء نے بتایا کچھ دیر میں پہنچیں گے۔ وکیل بابر اعوان نے مؤقف اپنایا کہ مقدمہ ایک ہی ہے اور دلائل بھی  ایک جیسے ہونگے۔

جج نے مقدمے کے ریکارڈ سے متعلق پوچھا توتفتیشی افسر نے بتایا کہ ریکارڈ بھی موجود ہے اور تفتیش بھی مکمل ہے۔ وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان 9 حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ضمنی انتخابات 25 ستمبر کو ہو رہے ہیں۔ تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ میں دفعات قابل ضمانت ہیں۔ عمران خان کیخلاف یہ 21 واں مقدمہ ہے جس میں ضمانت لے رہے ہیں۔

وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جب مقدمہ ہوا تو اسد عمر لاہور میں تھے۔ جج نے تفتیشی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ دیکھ لیں کوئی شامل نہیں تھا اس کو مقدمہ سے فارغ کریں۔ عدالت نے تمام ملزمان کی ضمانتوں میں 27 ستمبرتک توسیع کر دی۔

میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان نے کہا  جو بندا ساڑھے پانچ ارب روپے سیلاب متاثرین کیلئے جمع کر لیتا ہے۔ وہ دہشتگرد کیسے ہو سکتا ہے۔ بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا موقف ایک ہی ہے الیکشن جلد کروائے جائیں۔

Post a Comment

0 Comments