کوٹلی ستیاں ( نظام عدل نیوز نوید ستی سے ) صغیر احمد ستی رہنما پاکستان تحریک انصاف کوٹلی ستیاں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی کو پی ٹی آئی ورکرز نے مجھے تنظیم سازی کے عمل میں بھاری اکثریت کے ساتھ جنرل سیکرٹری کے لیے میرا انتخاب کیا جس پر میں ایم سی کے ایک ایک ورکرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور آگے بھی تمام فیصلے ورکرز کی باہمی مشاورت سے ہوں گے جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا مگر دوسری جانب گزشتہ دنوں ایم پی اے میجر لطاسب ستی نے ایم سی کے ورکرز کو اکٹھا کر کے اجلاس میں یہ بتایا کہ پنجاب گورنمنٹ کے فیصلہ کے مطابق میونسپل کمیٹی ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کے فنڈز میونسپل کمیٹی کی دو یونین کونسلوں کوٹلی ستیاں اور درنوئیاں میں دینے کا اعلان کیا ہے جس پر یہ فنڈ فراہم کرنے پر ہم انجے مشکور ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب میجر لطاسب ستی نے اپنی ذاتی کو ششوں و کا وشوں سے میونسپل کمیٹی اور دیگر یونین کونسلوں میں جو تاریخی ترقیاتی کام کروائے ہیں انکو ہمیشہ یا د رکھا جاے گا صغیر احمد ستی نے مزید کہا کہ میں نے اس سے قبل بھی مختلف مو ضعات سے مالم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے لوگوں کو پی ٹی آئی میں شمل کروایا اب جلد ہی اگلے چند ہی دنوں میں دوسری جماعتوں سے تحریک انصاف میں لوگوں کو شمولیت کروا کر ایک شمولیتی پروگرام کا انعقاد کریں گے جس کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔
0 Comments