کوٹلی ستیاں ایس پی کوہسار فیصل سلیم کی کھلی کچہری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کوٹلی ستیاں ایس پی کوہسار فیصل سلیم کی کھلی کچہری



کوٹلی ستیاں ( نظام عدل نیوز نوید ستی سے ) ایس پی  کوھسار فیصل سلیم  کی جانب سے تھانہ کوٹلی ستیاں میں کھلی کچہری کھلی کا انعقاد کھلی کچہری میں ایس ایچ او تھانہ کوٹلی ستیاں فیضان ندیم اور  متعلقہ تفتیشی افسران  صحافیوں اور  شہریوں کی کثیر تعداد میں  شرکت کی  کھلی کچہری میں مظہر ستی کی جانب سے ملوٹ ستیاں کے ائریا میں چیک پوسٹ قائم کرنے ، پھیری والوں کیخلاف موثر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ صدر پریس کلب کو ٹلی ستیا۔ نوید ستی نے ایس پی کو ہسار کو بتایا کہ وہ عوام اور پولیس کے موثر رابطے کے لیے نمبرداری سسٹم سمیت علماے کرام اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے استفادہ حاصل کرتے ہوے جرائم میں کمی لانے میں کردار اد کریں جس پر ایس پی کو ہسار فیصل سلیم نے ایس ایچ او کوٹلی ستیاں فیضان ندیم کو ہدایت کی کہ وہ جلد میٹنگ کا انعقاد کر کے جبکہ سابق لیڈی کونسلر بلقیس ستی نے ڈھانڈہ میں غیر مقامی و غیر رجسٹرڈ لوگوں کی داخلے سے سادہ لوح خواتین مختلف طریقوں سے رقم بٹورنے کی نشاندہی کی اور تحریری درخواست بھی جمع کروائی جس پر ایس کوہسار نے ایس ایچ او کو ٹلی ستیاں کو موقعہ پر جا کر معاملے حقائق سے اگا ہ کر نے کی ہدائت کی  ناصر محمود ستی غیر مقامی لوگوں کو رجسٹرڈ کرنے ، پھیری والوں پر پابندی لگانے سمیت گزشتہ دنوں کوٹلی ستیاں کے ایک غریب شخص کے بیٹے کیساتھ مری میں پیش آ نے والے واقعہ کیخلاف بھر پور کاروائی کا مطالبہ کیا جس پر ایس پی کوہسار کا کہنا تھ اکہ وہ ایک دلخراش واقعہ ہے ہر پہلو پر اس کی تحقیقات کر رہے ہیں ملزمان قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکیں گے کھلی کچہری میں  ایس پی کوھسار  فیصل سلیم  نے  دیگر شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقعہ پر احکامات جاری کیے، اور کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد آپ کی دہلیز پر آپ کے مسائل کو سننا ہے تاکہ مسائل کی نشاندہی ہوسکے اور ان کے حل کے لیے اقدمات کیے جا سکیں ایس پی کوھسار فیصل سلیم  نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے دئیے گئے ٹائم فریم کے اندر رپورٹ پیش کی جائیں تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے، سروس ڈیلیوری میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، آئندہ بھی کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رہے گا، سروس ڈلیوری، میرٹ اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گاتھانہ میں موجود شہریوں کے مساہل خوش اسلوبی سے سن کر ان کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جانے پر ایس پی کوھسار فیصل سلیم کا شکریہ ادا کیا گیا 
اس  کے علاوہ ،تھانہ کی نفری ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک ،خدمت مرکز اور حوالات کا جائزہ لیا،
پینڈنگ درخواستوں اور 15 کی کال کو فوری کلیر کیا جائے،
ایس ایچ او سمیت تفتیشی افسران کو ہدایت جاری کی کہ سابقہ مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائےاشتہاری ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان اور منشیات فروشوں اور نا جائزہ اسلحہ رکھنے والوں ، شادی بیاہ کی تقریبات میں نا جائز فائرنگ  کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی کی جائے تھانہ میں بیٹ بک مکمل کی جائے،اگر کوئی بھی درخواست چوکیوں  میں موصول ہو تو فوری طور پر اندراج E_Tagمیں کیا جائے،
ایس ایچ او کوٹلی ستیاں فیضان ندیم کص  کو ہدایت کی کہ  اپنی گشت کو موثر بنایا جائے کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،
*شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments