نظام عدل نیوز اسلام آباد
اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کا منشیا ت فروشوں اور
جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جاری،
مختلف کا رروائیو ں میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران09منشیا ت فروشوں سمیت 19ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے 7152گر ام ہیر وئن ، 1360گر ام چرس، 170گر ام آ ئس ،چھینی گئی نقدی ، مسروقہ مو ٹرسائیکل ، اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن تین عددپسٹل،ایک عدد با رہ بور گن اور ایک خنجر برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں منشیا ت فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف کا رروائیو ں میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران19 جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا،پھلگر اں پولیس نے ٹیم نے منشیا ت فروشی میں ملوث دو ملزمان اعجا ز اور قمرشہزاد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2125گر ام ہیر وئن اور 120گر ام آ ئس برآمد کرلی، تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے تین ملزمان نا صر محمود ، کا شف شاہ اور عقیل حسین سے 1360گر ام چرس ، ایک عدد خنجر اور پسٹل معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، کر پا پولیس نے ملزم عمر گلزار سے 1440گر ام ہیر وئن اور 50گر ام آ ئس بر آمدکرلی، ویمن پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزمہ بلقیس بی بی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1120گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، بہا رہ پولیس ٹیم نے منشیا ت فروشی میں ملوث ایک ملزمہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت ذکیہ بی بی اور با بر کے نام سے ہوئی،جن کے قبضے سے 2467گر ام ہیر وئن برآمد کرلی گئی ، جبکہ بغیر اجا زت پٹر ول فروخت کر نے پر ملزم آ فتا ب کو گرفتار کرلیا،رمنا پولیس نے ٹیم نے بر وقت کا رروائی کر تے ہو ئے کر نسی ڈبل کر نے کا جھانسہ دیکر شہری سے رقم چھین کر فرار ہو نے والے تین ملزمان گلزار، خر م شہزاد اور ذیشان کو گرفتارکر کے ان قبضہ سے چھینی گئی نقدی 16لا کھ روپے برآمد کرلی، تھا نہ کو ہسار پولیس نے دو ملزمان شفیع اللہ اور سلیمان ڈیو ڈ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، آ بپا رہ پو لیس نے بغیر اجا زت سلنڈر بھر ائی کر نے پر ملزم مجید اللہ کو گرفتار کرلیا، گو لڑ ہ پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم نعمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد کرلیا، انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے ملزم عدنا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، نو ن پولیس نے ملزم محمد ممتا ز کو گرفتار کر کے ایک عدد با رہ بو ر گن معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں " پکار- 15 " پر اطلا ع کریں۔
0 Comments