اسلام آبادسابق وفاقی وزیرجے سالک کی کوششیں رنگ لے آئیں، سی ڈی اے سے نکالے گئے پانچ سو سینٹری ورکرز کے تمام مطالبات منظور

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آبادسابق وفاقی وزیرجے سالک کی کوششیں رنگ لے آئیں، سی ڈی اے سے نکالے گئے پانچ سو سینٹری ورکرز کے تمام مطالبات منظور

نظام عدل نیوز اسلام آباد 
اسلام آبادسابق وفاقی وزیرجے سالک کی کوششیں رنگ لے آئیں، سی ڈی اے سے نکالے گئے پانچ سو سینٹری ورکرز کے تمام مطالبات منظور، سی ڈی اے انتظامیہ نکالے گئے ملازمین کو بحال کرنے کرنے پر آمادہ، ملازمین کے چہروں پرخوشیاں لوٹ آئیں،جے سالک کو ڈھیروں دعائیں، تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ پانچ سوسے زائد نکالے گئے سینٹری ورکرز کو بحال کرنے پر رضا مند ہو گئی ہے،ملازمین کی بحالی میں سابق وفاقی وزیر جے سالک نے اہم کردار ادا کیا ہے جو اس سلسلے میں امریکہ سے خصوصی طور پر پاکستان تشریف لائے ہیں، نکالے گئے ملازمین جے سالک کی قیادت میں گذشتہ چودہ دنوں سے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیئے بیٹھے تھے،جے سالک کی کوششوں سے سی ڈی اے انتظامیہ نے نکالے گئے ملازمین کے تمام مطالبات جن میں ملازمین کو نوکریوں پر بحال ، اور مستقل کرنے کے علاوہ نکالے گئے دنوں کی تنخواہوں سمیت تمام الاونسز اور فنڈز کی فراہمی پر بھی رضا مندی ظاہر کی ہے جس سے پریشان حال ملازمین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں، اور انہوں نے جے سالک اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments