کشمور سے سیہون تک تمام اضلاع دریا بنے ہوئے ہیں، پانی نکالنے میں دو ماہ لگیں گے،وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ آج پھر سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے ہیں، سب سے پہلے وزیراعلیٰ قمبرشہدادکوٹ پہنچے۔ رتوڈیرو کے علاقے میں سڑکوں پر قائم میڈیکل کیمپس کادورہ کیا، بچوں سے ملاقات کی اورامداد سے متعلق استفسار کیا۔ افسر کی جانب سے جواب دینے پر برہم ہوگئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کشمور سے سیہون تک تمام اضلاع دریا بنے ہوئے ہیں، پانی نکالنے میں دو ماہ لگیں گے۔ پانی صرف منچھر جھیل کے ذریعے دریائے سندھ میں جائے گا اور کوئی حل نہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ملیریا، بخار کی دوائیں ختم، مچھر دانیوں کی قلت ہے۔ بیرونی امداد پر مشکور لیکن کُل ملا کر صرف 10 ہزار خیمے ملے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سلطان بھنگر گوٹھ اور میرو خان میں قائم ریلیف کیمپس کے بھی دورے کیے۔ سیلاب متاثرین سے حال دریافت کیا اور موبائل فون نمبر بھی لیے۔
ادھر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی خصوصی سفیر انجلینا جولی آج سیہون اور دادو پہنچیں، متاثرہ خواتین سے ملاقات کی، مکمل مدد کا یقین دلایا۔
0 Comments