وفاقی پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا باپ کا قاتل اسکا حقیقی بیٹا نکلا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

وفاقی پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا باپ کا قاتل اسکا حقیقی بیٹا نکلا


           وفاقی پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا باپ کا قاتل اسکا حقیقی بیٹا نکلا                


اسلام آباد( نظام عدل نیوز ) کیپیٹل پولیس تھا نہ نو ن پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنکل ریسورسز بروئے کار لاتے ہوئے اندھے قتل کو ٹریس کر کے اس میں ملوث ملزم حقیقی بیٹے کو گرفتار کرلیا ، ملزم کو مجا ز عدالت میں پیش کرکے تفتیش کے لیے جسما نی ریما نڈ حا صل کرلیا گیا ، 

تفصیلا ت کے مطا بق مورخہ03.09.2022 کو تھانہ نو ن اسلام آباد کے علا قہ میں ایک نامعلوم شخص کی نعش کو برآمد کر کے مقدمہ نمبر644مو ر خہ03.09.2022بجر م 302 ت پ تھانہ نو ن اسلام آباد درج رجسٹر کیا۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں نے وقوعہ کانوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کی سربراہی میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگرانی خصوصی پولیس ٹیم تفتیش مقدمہ عمل میں لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے نامعلوم نعش کے فنگر پرنٹس ٹریس کروائے فنگر پرنٹس رپورٹ سے نامعلوم نعش کی شناخت خا نزادہ سکنہ سوات کے نا م سے ہو ئی، جس پر نعش حوالے ورثا کی گئی دوران تفتیش پولیس ٹیم نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مقتول کے حقیقی بیٹا بلا ل خا ن کو گرفتار کرلیا، جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مذکورہ نے گھریلو تنازعات وحالات سے تنگ آکر قتل کیا، ملزم سے آلہ قتل 30بورپسٹل برآمدکر لیاگیاہے مزید تفتیش جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments