نظام عدل نیوز اسلام آباد /ظاہرحسین کاظمی
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران 13جرائم پیشہ عناصرگرفتار، ملزمان کے قبضہ سے1695 گر ام ہیر وئن ، اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ چار پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کرلیاگیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف کا رروائیو ں میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران13جر ائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، تھا نہ کوہسار پولیس ٹیم نے ملزم شہزاد مسیح کو گرفتار کرکے 565گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تر نو ل پولیس نے ملزم زبیر کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 1130گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ سنگجا نی پولیس نے دو ملزمان محمد وارث اور محمد حسنا ت کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 02پسٹل معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، کھنہ پولیس نے ملزم ارسلان مرتضی کو گرفتار کرکے پسٹل 9mmمعہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،جبکہ مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران سات مجرمان کو گرفتار کرلیا گیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں"پکار"15-پراطلا ع کریں۔
0 Comments